ایکنا: عراقی کی اعلیٰ ہم آہنگی کمیٹی نے کہا ہے کہ اب تک کوئی سیکیورٹی خلاف ورزی ریکارڈ نہیں ہوئی، ماہِ صفر کے آغاز سے اب تک 1 لاکھ 27 ہزار مسافر امام حسینؑ کے اربعین میں شرکت کے لیے اس صوبے میں داخل ہو چکے ہیں۔
تلاوت قرآن کریم، آسمانی نغمہ ہے جس کی ہر آیت سننے کے قابل اور آرام بخش ہے، اس ویڈیو میں آیت 78 سورہ انبیاء کی تلاوت بین الاقوامی قاری جواد فروغی کی آواز میں سن سکتے ہیں۔
ایکنا: ورنون جیمز شوبل نے کہا: اگر ہم خدا اور رسولِ اکرمﷺ سے محبت کرتے ہیں تو ہم کیسے رسولِ خدا کے محبوب اہلِ بیتؑ کی مصیبتیں سن کر غمگین نہ ہوں؟ یہ غم دراصل محبت کی علامت ہے۔
ایکنا: شیخ الازہر نے مدرسۂ حفظ و تجوید قرآن "امام طیب" کے غیرملکی قرآن آموز طلبہ سے ملاقات میں اپنے گاؤں کے مکتب میں جانے کے زمانے کی قرآنی یادیں اور تجربات ان سے شیئر کیے۔
ایکنا: غزہ کی تین بہنوں نے، جنگ، آوارگی، بھوک اور اپنے پیاروں کی جدائی جیسے کٹھن حالات کے باوجود، مکمل قرآن کریم حفظ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی کو مضبوط ارادے اور اللہ تعالیٰ پر ایمان کا نتیجہ قرار دیا۔
ایکنا: انور ابراہیم، وزیرِاعظم ملائیشیا نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت "رسٹو قرآن ٹرانسلیشن فاؤنڈیشن" کے لیے مزید بجٹ فراہم کرے گی تاکہ قرآن کریم کو مزید زبانوں میں ترجمہ کر کے اس کا پیغام دنیا کے تمام لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔
ایکنا: امام حسین علیہ السلام کے قیام کے فلسفے سے آگاہی، قرآنی سماجی تحریکات میں شوق اور خود اعتمادی پیدا کرنا، محاذِ مزاحمت کے قرآنی بیانیے کو فروغ دینا، اُسوۂ قومی نوجوان قراء ٹیم کے سفر کے اہم مقاصد میں شامل ہیں۔
ایکنا: اربعین کے پیدل سفر کے راستے میں، عمود 706 پر واقع سب سے بڑے قرآنی خیمے میں ہر شب عزاداری ،قرانی محفل سید مہدی خضری کی تقریر اور حسن شالبافان کی نوحہ خوانی کے ساتھ منعقد ہو رہی ہے۔
ایکنا: گزشتہ روز دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 14 شرکاء نے سعودی عرب میں ہونے والے 45ویں بین الاقوامی قرآن کریم مقابلہ "ملک عبدالعزیز" کے پہلے دن ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کیا۔