دنیا کی سیر کریں اور عبرت پکڑئیے!

IQNA

قرآن کہتا ہے / 52

دنیا کی سیر کریں اور عبرت پکڑئیے!

7:39 - May 28, 2023
خبر کا کوڈ: 3514380
قرآن مجید گذشتہ اور موجودہ نسل میں فکری اور ثقافتی رابطے کو ضروری قرار دیتا ہے تاکہ اس طریقے وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرسکے۔

ایکنا نیوز- شاید عجیب لگے کہ ایک آسمانی کتاب اپنے مخاطبین کو سیر و سیاحت کی دعوت دے تاہم قرآن گھومنے کی تاکید کرتا ہے تاکہ اس کے نتائیج سے مدد لیتے ہوئے زندگی کے درست راستے کو متعین کرسکے۔

«قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِكُمْ سُنَنٌ فَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ؛ تم سے پہلے سنت یا قانون موجود تھا (اور هر قوم، اعمال کے مطابق نتایج دیکھ چکی ہے) پس روئے زمين کی سیر کریں اور انکار (آيات خدا) کرنے والوں کا نتیجہ دیکھ لیں؟!»(آل‌عمران، ۱۳۷)

 تفسیر نمونه میں اس حقیقت کی طرف اشارہ ہوا ہے کہ خدا کا اٹل قانون رہا ہے اور اس میں کوئی مستثنا نہیں اور یہ سب میں جاری و ساری ہے۔

ان قوانین یا سنت الھی میں ترقی و سربلندی با ایمان اور جدوجہد کرنے والوں کا حصہ رہا ہے اور بے ایمان و  بدکرداروں کے نصیب میں بربادی اور تباہی رہی ہے جو انسانی تاریخ میں موجود ہے۔

 

انہیں وجوہات کی بنا پر قرآن کہتا ہے کہ روئے زمین کی سیر کریں اور گذشتہ اقوام کے حالات پر غور کریں کہ ظالموں اور فرعونوں کا کیا انجام ہوا جنہوں نے رسولوں کی تکذیب کی اور ظلم و ستم کرتا رہا انکا کیا ہوا ؟ اور نتیجہ کیا نکلا؟

 

نکات

 تفسیر نور میں ہم پڑھتے ہیں: یہ آیت، معاشرے شناسی کی اہمیت اور عزت و ذلت کی شناخت میں مدد گار ہے جو گذشتہ اقوام کے انجام پر غور کی دعوت دیتی ہے۔

الف: حقّ پذيرى كه سبب نجات و سعادت آنان شده است.

ب: تكذيب حقّ ہلاکت کا باعث ہے.

ج: امتحانات الھی سنت ہیں.

د: غیبی مدد اہل حق کے لیے اٹل ہے.

ه: ستمگروں کو مہلت دی جاتی ہے.

و: اسقامت سے بلند اہداف تک رسائی ہوتی ہے.

ز: خدا کفار کی سازشوں کو برباد کرتا ہے.

 

پیغامات

1- انسانی تاریخ کے قانون کی شناخت مفید اور نتیجہ بخش ہے. «قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِكُمْ سُنَنٌ»

2- گذشتہ اقوام کی تاریخ چراغ راہ ہے. «فَسِيرُوا ... فَانْظُروا»

3- جهانگردىِ کا ایک ہدف ہے جو تربیت میں بہت موثر ہے اگر غور کے ساتھ ہو ۔ «فَسِيرُوا ... فَانْظُروا»

4- تم میں اور گذشتہ اور اقوام میں فرق نہیں. عوامل عزّت يا ذلت یکساں ہیں. «فَسِيرُوا ... فَانْظُروا»

5- گذشتہ اقوام کی عبرت سے مدد لیکر راہ متعین کرسکتے ہیں. «فَسِيرُوا ... فَانْظُروا»

6- ماضی سے آشنائی مستقل متعین کیا جاسکتا ہے. «فَسِيرُوا ... فَانْظُروا»

7- گذشتہ اقوام کی تاریخ پر غور لازم ہے. «فَسِيرُوا ... فَانْظُروا»

8- مطالعہ ماضی میں نتایج کو دیکھنا چاہیے نہ عارضی دبدبے کو. «فَسِيرُوا ... فَانْظُروا كَيْفَ كانَ عاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ»

9- الھی عقوبتیں قیامت ہی میں منحصر نہیں، اسی دنیا میں سامنا ہوسکتا ہے. «عاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ»

نظرات بینندگان
captcha