مودی: انڈیا میں مسلمان خوش اورآرام دہ زندگی گزار رہے ہیں

IQNA

مودی: انڈیا میں مسلمان خوش اورآرام دہ زندگی گزار رہے ہیں

6:04 - April 15, 2024
خبر کا کوڈ: 3516215
ایکنا: انڈین وزیراعظم نے دعوی کیا ہے کہ یہاں کے مسلمان ڈیموکریٹک اور آرام بخش فضاء میں زندگی گزار رہے ہیں۔

ایکنا نیوز-  القدس العربی نیوز کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی میگزین نیوز ویک کو انٹرویو دیتے ہوئے امتیازی سلوک کی شکایت کرنے والی مذہبی اقلیتوں کی صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں دعویٰ کیا: یہ درست نہیں ہے اور یہاں تک کہ ہندوستان کی اقلیتیں بھی ان الفاظ کو منظور نہیں کرتیں۔

انہوں نے مزید کہا: تمام مذاہب کی اقلیتیں خواہ وہ مسلمان ہوں، عیسائی ہوں، بدھ مت ہوں، سکھ ہوں یا پارسی جیسی چھوٹی سی اقلیت بھی ہندوستان میں خوش و خرم زندگی بسر کر رہی ہے۔

مودی کے یہ الفاظ اس وقت سامنے آئے ہیں جب انسانی حقوق کی رپورٹیں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ بھارت کی سب سے بڑی اقلیت ہونے کے ناطے مسلمانوں کے ساتھ مودی کی انتہا پسند جماعت کی ملی بھگت سے ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا ہے اور ان کی تاریخی مساجد کو انتہا پسندوں کی جانب سے تباہی و بربادی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

ہندوستان میں مسلمان ملک کی کل 1.4 بلین آبادی کا تقریباً 18% (200 ملین افراد) ہیں۔

ہندوستان میں پیدا ہونے والے ایک امریکی مصنف سدانند ڈوم نے 2022 میں امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل میں ایک مضمون جس کا عنوان تھا "ہندو نیشنلزم تھریٹس انڈیاز" میں ہندو انتہا پسندی کے خطرات کے بارے میں جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہیں خبردار کیا ہے۔

مصنف نے اپنے مضمون میں حکمراں جماعت کے عہدیداروں کے پیغمبر اسلام (ص) کے بارے میں توہین آمیز بیانات کا حوالہ دیا ہے، جس سے ہندوستان، خلیج فارس کے ممالک اور دنیا کے دیگر حصوں کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

گزشتہ مارچ میں، بھارت نے متنازع شہریت قانون کے نفاذ کا اعلان کیا تھا جو 2019 میں منظور کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی انسانی حقوق کے محافظ ایسے قانون کو اپنانے کو مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک سمجھتے ہیں جو پرتشدد مظاہروں کا سبب بنے گا۔/

 

4210183

نظرات بینندگان
captcha