آواره فلسطینی بچوں کی رفح حفظ قرآن مرکز میں سرگرمیاں+ ویڈیو

IQNA

آواره فلسطینی بچوں کی رفح حفظ قرآن مرکز میں سرگرمیاں+ ویڈیو

5:45 - February 29, 2024
خبر کا کوڈ: 3515944
ایکنا: آواره فلسطینی بچوں کی ویڈیو رفح کیمپ میں وائرل ہوئی ہے جس کی بھرپور پذیرائی سامنے آرہی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے ینی شفق کے مطابق وائرل شدہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلسطینی بے گھر بچے جاری جنگ اور تباہی کے باوجود قرآن پاک حفظ کر رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے بڑے پیمانے پر حملے کو ایک سو پینتالیس دن گزر چکے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق قابض حکومت کی فوج کے حملوں کی وجہ سے غزہ کی پٹی کے 35 میں سے 30 ہسپتال بند ہو گئے ہیں۔

 

اس سے قبل غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ سال 7 اکتوبر سے اس پٹی پر صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے تازہ ترین اعدادوشمار شائع کیے تھے۔

وزارت نے تاکید کی: اس پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے فضائی، زمینی اور سمندری حملوں کے بعد غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہداء کی تعداد 29,878 ہو گئی ہے۔ اس رپورٹ کے تسلسل میں کہا گیا ہے: غزہ کی پٹی میں زخمیوں کی تعداد بھی بڑھ کر 70,215 ہوگئی ہے۔

 

نیز غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا: صیہونی غاصبوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینی شہریوں کے خلاف 11 جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ فلسطین کے اس ادارہ صحت کے اعلان کردہ اعدادوشمار کے مطابق ان 11 وحشیانہ جرائم کے نتیجے میں کم از کم 96 فلسطینی شہید اور 172 زخمی ہوئے ہیں۔/

 

ویڈیو کا کوڈ
 

 

4202385

ٹیگس: غزہ ، فلسطین ، قرآن ، بچے
نظرات بینندگان
captcha