ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے GTimes،کے مطابق اس نمائش کا اہتمام دبئی کی وزارت ثقافت اور آرٹس کے تعاون سے قرآنی مقابلوں کے ہمراہ کیا گیا ہے۔
نمائش یکم رمضان سے جاری ہے اور اٹھارہ رمضان کو اختتام پذیر ہوگی نمائش میں اسلامی ممالک کے معروف خطاط شرکت کررہے ہیں ۔
ہرسال بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے ساتھ اس نمائش کا اہتمام اول رمضان سے کیا جاتا ہے اگرچہ قرآنی مقابلوں کا آغاز آٹھویں رمضان المبارک سے ہوگا۔
تقسیم انعامات اوراختتامی تقریب بیس رمضان المبارک کو منعقد ہوگی۔