ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «اخبار الیوم» مصری بچہ عبدالرحمن محمد نے گورنر «سعید عباس» کے دفتر جاکر انکو قرآن مجید اور سجادہ نماز تحفے میں پیش کیا۔
مصری بچہ جو شبین الکوم شہر کے علاقے «العزبة الغربیه» کے ایک اسکول میں طالب علم ہے انہوں نے چودہ نومبر کو گورنر کے نام خط لکھا جسمیں اسکول کےاطراف میں صفائی نہ ہونے کی شکایت کی تھی۔
گورنرسعید عباس نے اس ملاقات میں عبدالرحمن محمد اور انکے والدین کا شکریہ ادا کیا اور بچے کی تربیت پر والدین کی کاوشوں کو سراہا ۔