ترکی؛ مسجد بابا سلطان کی شاہکار معماری + تصاویر

IQNA

ترکی؛ مسجد بابا سلطان کی شاہکار معماری + تصاویر

3:56 - April 19, 2024
خبر کا کوڈ: 3516237
ایکنا: مسجد بابا سلطان کی تعمیر سال ۲۰۲۳ سے ترک شهر بورسای میں شروع کی گیی تھی۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق ترکی کی بابا سلطان مسجد اسٹیل کے ڈھانچے کے ساتھ بنائی گئی ہے جس کی شکل گول ہے اور اوپر سے دیکھنے والے کو یہ ایک چھوٹے سے نقطے کی طرح نظر آتی ہے۔ مسجد کی چھت پر ہلال اور ستارے کی شکل میں ایک چراغ دیکھا جا سکتا ہے۔

 

مسجد کا قطر 24 میٹر تک پہنچتا ہے اور یہ دن اور رات کے گھنٹوں کی تعداد کی علامت ہے۔

 

مسجد کا ڈیزائن آرکیٹیکچرل انجینئر علی طارق بکسوی نے تیار کیا تھا، جن کا کہنا ہے کہ اس مسجد کے ڈیزائن کے پیچھے خاص تصورات شامل ہیں، جو مسجد کی بیرونی شکل و صورت سے زیادہ اہم ہیں۔

 

بخشوی کہتے ہیں: مسجد کو گول شکل میں ڈیزائن کیا گیا ہے، اور جب ہم اسے اوپر سے دیکھتے ہیں تو یہ ایک نقطہ نظر آتا ہے، اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان اس کائنات میں ایک چھوٹا سا ذرہ ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا: مسجد کے گنبد کا نصف حصہ فانی دنیا میں زندگی کی نمائندگی کرتا ہے اور باقی نصف جس کا رنگ سنہری ہے موت کے بعد کی زندگی کی علامت ہے۔ اس مسجد میں 12 کھڑکیاں ہیں اور مسجد کے اندر سائے کا رخ سورج کی پوزیشن کے مطابق بدل جاتا ہے۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ مسجد کے قالین تھری ڈی ڈیزائن کے حامل ہیں اور یہ نمازیوں کو نماز کی پہلی صفوں کی طرف بڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

 

بخشوی نے مسجد کے مینار کے بارے میں یہ بھی کہا: اس مسجد میں ایک مینار ہے جس پر لفظ "اللہ" کندہ ہے جو کہ خدا تعالیٰ کی وحدانیت کی علامت ہے۔/

 

 

 

4210938

نظرات بینندگان
captcha