طالبان: امریکی فوج افغانستان سے پرامن انداز میں نکل جائے۔

IQNA

طالبان: امریکی فوج افغانستان سے پرامن انداز میں نکل جائے۔

8:48 - December 04, 2018
خبر کا کوڈ: 3505430
بین الاقوامی گروپ- طالبان نے امریکی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ وہ امریکی فوج کو پرامن انداز میں نکلنے پر فرصت دینے کو تیار ہے۔

ایکنا نیوز- روسی خبررساں ادارے «اسپوٹنیک» کے مطابق طالبان نے امریکی وزیردفاع کے اس بیان پر کہ امریکہ افغانستان سے نکلنے کا ارادہ نہیں رکھتا کہا تاہم مذاکرات کے لیے تیار ہے رد عمل ظاہر کیا ہے۔

 

طالبان ترجمان ذبیح‌الله مجاهد نے کہا کہ افغان، امریکہ اور نیٹو فورسز کو ہر صورت ملک سے نکالنا چاہتا ہے اور امریکہ سے مذاکرات کا مقصد یہ نہیں کہ مسلح جدوجہد سے ہاتھ روک لیں گے۔

 

انکا کہنا تھا: طالبان امریکہ کو موقع دے رہا ہے کہ وہ پرامن انداز میں ملک سے نکل جائے لیکن اگر امریکہ افغانستان میں رہنے پر بضد ہے تو پھر جنگ بہرصورت جاری رہے گی اور سو سال میں دو قابض فورسز کو افغان عوام نکال چکے ہیں امریکہ کو درس لینا چاہیے۔

 

قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے کیلفورنیا اجلاس سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ ہو تاہم وہ افغانستان سے نکالنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔/

3769072

نظرات بینندگان
captcha