ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے سربرانے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ چارٹر کا آرٹیکل 99 یو این سیکرٹری جنرل کو اختیار دیتا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی توجہ کسی بھی ایسے معاملے کی جانب مبذول کروائیں جس سے بین الاقوامی سطح پر امن و سلامتی کو خطرہ ہو۔
اس سے قبل یکم ستمبر 1959 سے لیکر 31 اگست 1966 تک یو این سیکرٹری جنرل کی جانب سے آرٹیکل 99 کا دو مرتبہ استعمال کیا گیا، ایک مرتبہ 1960 میں کانگو کی صورتحال پر اور دوسری مرتبہ 1961 میں تیونس کی صورتحال پر آرٹیکل 99 کا استعمال کیا گیا۔
غزہ کی انتہائی کشیدہ صورتحال پر آرٹیکل 99 کے استعمال پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو حماس کا حمایتی قرار دے دیا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب ایلی کوہن نے کہا کہ یو این سیکرٹری جنرل کی مدت ملازمت عالمی امن کیلئےخطرہ ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرار داد تیار کر لی جس میں انتونیو گوتریس کے خط پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں انسانیت سوز اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں 7 ہزار سے زائد بچوں سمیت فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 16 ہزار سے زائد جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 43 ہزار 600 سے تجاوز کر چکی ہے۔/
4186413