انڈونیشیاء نے روھنگیا پناہ گزینوں کو روک دیا

IQNA

انڈونیشیاء نے روھنگیا پناہ گزینوں کو روک دیا

5:31 - November 28, 2023
خبر کا کوڈ: 3515369
ایکنا جکارتا: انڈونیشیاء نے روھنگیا مہاجرین کی کشتیوں کو روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایکنا نیوز- جسور پوسٹ کے مطابق انڈونیشیاء نے آچہ میں کشتیوں کے داخلے پر سخت اقدامات اٹھایا ہے تاکہ روھنگیا پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی لگائی جاسکے۔

فرنچ  میڈیا کے مطابق آچہ پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سمندر میں پولیس کی گشت چوبیس گھنٹے جاری رہے گی تاکہ کشتیوں کے داخلے کو روک سکے۔

شمالی آچہ میں ماہی گیروں نے ایک پناہ گزین کشتی کو دیکھا جس کی رپورٹ کے مطابق یہاں پر گشت زنی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

 

ماہی گیری کمیٹٰی کے سربراہ کے مطابق ماہی گیروں کی ٹیم بھی ان علاقوں میں گشت زنی کررہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آچہ کے لوگ عرصے سے روھنگیا کے پناہ گزینوں سے ہمدردی کا اظھار کررہے ہیں تاہم اب یہی لوگ ان سے دشمنی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انکے داخلے کی شکایت کرتے ہیں کہ انکے ریسورسیز محدود ہیں۔

 

چودہ نومبر ہزار سے زاید روھنگیا پناہ گزین آچہ میں ایک کشتی کے ساتھ داخل ہوئے تھے جو سال 2017 کے بعد سب سے زیادہ تعداد بتائی جاتی ہے۔

 

گذشتہ روز بھی گاوں والوں نے کوشش کی تھی کہ مھاجروں کی کشتی کو واپس لوٹا دے تاہم حکام نے قبول کیا کہ انکو عارضی کیمپ میں رہنے دیا جائے۔

روهینگیا کی اکثریت مسلمان ہے جو میانمار میں شدید مظالم سے تنگ آگر ملک سے فرار کرگیے ہیں اور انکی بڑی تعداد دوسرے ممالک جانے کی خطر جان سے ہاتھ بھی دھو بیٹھی ہیں۔/

 

4184303

نظرات بینندگان
captcha