پانچ سو روھنگیا پناہ گزین انڈونیشیاء پہنچ گیے

IQNA

پانچ سو روھنگیا پناہ گزین انڈونیشیاء پہنچ گیے

16:20 - November 21, 2023
خبر کا کوڈ: 3515325
ایکنا جکارتا: تین کشتیوں پر سوار روہنگیا پناہ گزین مغربی انڈونیشیاء پہنچ گیے ہیں۔

ایکنا نیوز- فرانس 24 نیوز کے مطابق پانچ سو روھنگیا پناہ گزین اتوار کو مغربی انڈونیشیاء کے صوبے آچہ میں تین کشتیوں پر پہنچے ہیں۔

روھنگیا پناہ گزین جنکی اکثریت مسلمان ہیں میانمار میں شدید مظالم سے تنگ آکر ہزاروں کی تعداد میں دیگر علاقوں میں فرار پر مجبور ہوگیے اور ان میں کچھ انڈونیشیاء اور ملایشیا پہنچے ہیں۔

 

مقامی حکام کے مطابق صرف اسی ہفتے کو یہاں پر آٹھ سو سے زاید پناہ گزین پہنچنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

مذکورہ پناہ گزین ایک عارضی کیمپ میں رہنے پر مجبور ہیں جہاں انکو حکومتی فیصلے کا انتظار ہیں۔

 

روھنگیا مسلمان سال 2017 کو حکومتی ایما پر شدید مظالم کا شکار ہیں اور جان بچانے کے لیے فرار پر مجبور ہوچکے ہیں جب کہ عالمی برادری اس حوالے سے خاموش تماشائی کا کردار اد ا کررہی ہے۔/

 

4182922

نظرات بینندگان
captcha