کردستان بھی زایرین کی رونق سے مستفید اور عراقی وزیراعظم کا حکم

IQNA

اربعین اپ ڈیٹ؛

کردستان بھی زایرین کی رونق سے مستفید اور عراقی وزیراعظم کا حکم

6:58 - September 02, 2023
خبر کا کوڈ: 3514878
ایکنا بغداد: عراق میں کردستان کی جانب سے پہلی بار سو بسیں زائرین کو منتقل کرنے کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ کردستان سے پہلی بار سو جدید بسیں اربعین امام عالی مقام میں شریک ہوں گی۔

اعلان میں کہا گیا کہ عراقی وزیراعظم کی تجویز پر اس اقدام کو اٹھایا گیا ہے۔

زرایع کے مطابق اس سال ٹرانسپورٹ کا اننتظامات مختلف ہیں اور بارہ سو بڑی بسوں کے ساتھ دو سو منی بس اور 23 ٹرین زائرین کو متنقل کرنے میں مصروف ہیں۔

 

عراقی وزیراعظم کا اربعین پر نیا حکم

عراقی وزیراعظم نے زائرین کی خدمت بارے نیا دستور جاری کیا ہے۔

اس حکم نامے کے مطابق جو عراقی وزیراعظم اور جوائنٹ چیف اسٹاف کی ملاقات کے بعد جاری ہوا ہے  زائرین کے راستوں پر کڑی نظارت کا کہا گیا ہے۔

السوڈوانی نے مختلف احکامات جاری کیے ہیں۔

۱- سیکورٹی اور زائرین کی سہولیات کا از سر نو جایزہ.

۲- ایسے صوبہ جہاں چہلم کے انتظامات ختم ہوچکے ہیں (مثلا بصره) انکے وسایل کربلا پہنچا دیئ جائے۔

۳- جن صوبوں کی حدوں سے زایرین کی آمد جاری ہے وہاں سیکورٹی سخت کرنا۔

۴-  ٹریفک کو رواں رکھا جائے.

۵- تمام صوبوں میں سیکورٹی انتظامات کا دوبارہ جایزہ.

۶- بغداد آپریشن کمانڈر تمام امور پر کڑی نظر رکھے.

۷-الانبار کے کمانڈر سیکورٹی اور دیگر سہولیات کا جایزہ لے۔

۸-  بغداد و سامرا کے ذمہ دارن ایرانی زائرین جو اربعین کے بعد  (کاظمین و سامرا) جاتے ہیں ان کے حوالے سے اہتمام کریں۔

۹-  تمام سرحددوں اور ائیرپورٹس کی نظارت بہتر بنانے پر زور۔

۱۰-  تمام انٹلی جنس ادارے سیکورٹی کے حوالے سے رابطے بہتر بنائے۔

 

 

زائرین کی تعداد میں اضافہ

وزارت داخلہ کے مطابق زائرین کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے اور تمام سرحدوں پر ایمیگریشن مصروف خدمت ہیں۔.

بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف سرحدی انٹری پوانٹس جیسے المنذریه، زرباطیه، الشیب، شلمچه، سفوان، مندلی، کرکوک، القائم، فرودگاه بغداد اور  نجف و  بصره ائرپورٹس سے زائرین کی آمد جاری ہے۔

بیان میں کیا گیا ہے کہ اب تک تیس لاکھ زائرین عراق آچکے ہیں۔

 

4166214

نظرات بینندگان
captcha