محرم الحرام کی مناسبت سے مقابلہ کتابخوانی کا اعلان

IQNA

محرم الحرام کی مناسبت سے مقابلہ کتابخوانی کا اعلان

7:08 - July 21, 2023
خبر کا کوڈ: 3514646
ایکنا کوئٹہ: طلبا اور طالبات کو فکر حسینی اور فلسفہ قیام امام سے آشنائی کے لیے شہید مطہری کی کتاب " حماسہ حسینی" کو موضوع بنایا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق منتظرین بک ریڈنگ کمیٹی کے مطابق حسینی فکر و عمل کو عام کرنے کے لیے کتابخوانی مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

 

اور حسینی فکر کے بارے میں خوبصورت کتاب، شہید مطہری کی کتاب حماسہ حسینی کو موضوع بنایا گیا ہے۔

کتاب حماسہ حسینی کے چند ابواب کا مطالعہ کرکے خواہشمند طالبات طلبا منتظرین بک ریڈنگ کمپیٹیشن میں شرکت کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انعامات کی تفصیل کچھ یوں ہیں:

انعامات

پہلا انعام: 30 ہزار روپے

دوسرا انعام: 25 ہزار روپے

تیسرا انعام: 15 ہزار روپے

اس کے علاوہ چوتھی سے دسویں پوزیشن تک کو بھی خصوصی انعامات دیئے جائیں گے.

.

شرائط مقابلہ:

ہر عمر کے خواتین و حضرات، جوان، نوجوان اس مقابلے میں شرکت کر سکتے ہیں.

یہ مقابلہ اردو اور فارسی دونوں میں ہے اور فقط اهلیان کوئٹہ کیلئے ہے.

مقابلے کی کتاب: حماسہ حسینی – مصنف آیت الله شہید مطہری

البتہ واضح رہے کہ پوری کتاب نہیں بلکہ اس کے صرف 150 صفحات شامل ہیں.

کتاب کی PDF آپ کے Whatsapp پر بھیجی جائیگی.

اس لنک کے ذریعے رجسٹریشن کرنا لازمی ہے: : https://forms.gle/WUvJmh56tz9jagy69

رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 13 محرم الحرام ہے اور امتحان کی تاریخ: 23 محرم مقرر کی گیی ہے جب کہ

امتحان آن لائن ہو گا اور سوالات MCQs اور مختصر جواب والے ہونگے.

مقابلے سے متعلق مزید معلومات کیلئے فقط اس نمبر پر رابطہ کریں:

برادر اشرف 00923478072725 Whatsapp

اور کتاب کے مطالب کے بارے میں سوالات کیلئے

ان وٹس ایپ نمبرز پر صرف صبح 9 سے 12 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں:

علامہ ظفر اقبال: 00923168294024

علامہ تراب حسین: 00923108436927

نظرات بینندگان
captcha