جنین کیمپ بارے اقوام متحدہ کی رپورٹ شائع

IQNA

جنین کیمپ بارے اقوام متحدہ کی رپورٹ شائع

23:24 - July 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3514612
ایکنا تھران: اقوام متحدہ کی رپورٹ نے جنین پر صہیونی حملوں کے بعد کی صورتحال پر رپورٹ شایع کردی۔

ایکنا نیوز- نیوز چینل الجزیره کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجریک کا کہنا تھا کہ ابتدائی سروے کے مطابق جو انسانی حقوق کی تنظیموں نے انجام دی ہے اس میں جنین مہاجر کیمپ کی صورتحال پر افسوسناک صورتحال پیش کیا گیا ہے اور وہاں پینے کے پانی کی اب تک کمی ہے۔

 ترجمان کے مطابق جنین کیمپ میں 64 رہائشی کمپلیکس  کو شدید نقصان پہنچے ہیں اور انکو کافی نقصان پہنچا ہے جس کی تلافی مشکل ہے کم از کم چالیس  خاندان آوارہ ہوچکے ہیں۔

 

ڈوجریک کا بیان اس واقع کے بعد سامنے آیا ہے جسمیں یورپی سفیروں کے تیس سے نمایندوں نے جنین کیمپ کا دورہ کیا ہے۔

یورپی یونین کے نمایندے بورگسدورف، جو  فلسطین کی نمایندگی کررہا تھا انہوں نے زور دیا ہے کہ صہیونی رژیم پر مظالم روکنے کے حوالے سے ان پر زور دیا جائے کیونکہ حالیہ حملے وحشتناک تھے۔

 

بورگسدورف کے مطابق وفد نے اس دورے کے بعد صورتحال پر تشویش کا اظھار کیا ہے اور کہا ہے کہ مالی اجتماعی اور اقتصادی ہر حوالے سے صہیونی رژیم کے خلاف دباو کی ضرورت ہے۔

انہوں نے الجزیرہ نیوز سے گفتگو میں کہا: جنین پر حملہ دردناک تھا اور جو کچھ ہوا وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔/

 

4154322

 

 

نظرات بینندگان
captcha