مسئله روهینگیا عالمی سطح کا انسانی بحران ہے+ ویڈیو

IQNA

بنگلہ دیشی عالم ایکنا سے :

مسئله روهینگیا عالمی سطح کا انسانی بحران ہے+ ویڈیو

12:34 - June 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3514483
ایکنا تھران: شیخ احمدرضا نے روهینگیا کی حمایت بارے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بحران عالمی سطح پر بہت بڑا انسانی بحران ہے.

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بہت عرصے سے میانمار میں روھنگیا بحران موجود ہے اور لاکھوں لوگ دربدری کی زندگی گزارنے مجبور جنکو انکی بنیادی ترین حق یعنی شہریت سے محروم کیا گیا ہے۔

لاکھوں روھنگیا پناہ گزین جان بچا کر بنگلہ دیش میں کسمپرسی کی حالت میں رہنے پر مجبور ہیں، اسی حوالے سے ایکنا نے بنگلہ دیش کے معروف عالم دین اور خطیب احمد رضا سے گفتگو کی ہے۔

 

انہوں نے عالم اسلام کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تما مسلمانوں کے لئے درد کا باعث ہے ایسے لوگ جنکو انکی اپنی حکومت نے ظالمانہ تشدد سے ملک بدر کردیا ہے انکے گھروں کو نذر آتش کیا اور انکے اموال کو غارت کردیا، انکو بنگلہ دیش نے اسلامی ہمدردی کے تحت پناہ دینے پر مجبور ہوا۔

انکا کہنا تھا: انکی حمایت کے بعد بعض دیگر ممالک جیسے ایران نے آگے آئے اور انہوں نے ان کے لیے امدادی اشیا روانہ کیا، مگر انکو آج ضرورت ہے کہ اپنے گھروں کو لوٹ جائے جہاں انکا سب کچھ لوٹ چکا ہے۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

مسئله پناهندگان روهینگیا یک مسئله انسانی در سطح جهانی است

 

انکا کہنا تھا کہ ہم کہنا چاہتے ہیں کہ یہ عالمی انسانی بحران ہے اور دنیا اور بین الاقوامی برادری کو ایسے حالات پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ گھروں کو لوٹ سکے۔

 

بنگلہ دیشی عالم نے ملک میں قرآنی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا: بنگلہ دیش میں سالانہ سطح پر قرآن محافل منعقد ہوتی ہیں اور مصری اور ایرانی قرآء یہاں آتے رہتے ہیں اور انکی تلاوت ہوتی ہے جنکا ملک میں لوگ بھرپور انداز میں استقبال کرتے ہیں۔/

 

4147739

نظرات بینندگان
captcha