شیخ الازهر نے مسجد الاقصی کی تقیسم بندی کی مخالفت کردی

IQNA

شیخ الازهر نے مسجد الاقصی کی تقیسم بندی کی مخالفت کردی

13:58 - May 31, 2023
خبر کا کوڈ: 3514399
ایکنا تھران: شیخ الازهر نے فلسطینی اتھارٹٰی کے سربراہ سے گفتگو میں مسجد الاقصی کی تقسیم بندی کی اسرائیلی تجویز کی مخالفت کردی۔

ایکنا نیوز-سما نیوز کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے نمایندے محمد اشتیہ سے ملاقات میں شیخ الازھر نے قدس کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

 

محمد الطیب نے ملاقات میں مسجدالاقصی کی اہمیت پر اجاگر کرتے ہوئے کہا: مسجدالاقصی ایک مکمل اسلامی مقدس مقام ہے اور ہم کسی صورت اس کو زمانی یا مکانی حوالے سے شیئر یا تقسیم نہیں کرسکتے۔

 

شیخ الازهر نے فلسطین اور قدس میں الازھر کی سرگرمیوں میں اضافے پر بھی تاکید کی۔

 

انکا کہنا تھا: الازهر صہونی مظالم اور فلسطینی حمایت پر کاوشیں جاری رکھے گا۔

 

فلسطینی اتھارٹی کے نمایندے محمد اشتیه نے الازهر کی جانب سے مسئله فلسطین کی حمایت اور دوطرفہ تعلقات پر تاکید کرتے ہوئے کہا : ہم اس حوالے سے الازھر کے موقف کی قدر دانی کرتے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی وزراء کا ایک وفد وزیراعظم محمد اشتیه کی سربراہی میں قاہرہ کا دورہ کررہا ہے۔

 

فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان ابراهیم ملحم، کا کہنا تھا کہ اس سفر میں فلسطینی اتھارٹی اور مصر کے درمیان مختلف معاہدوں پر اتفاق کا بھی امکان ہے۔/

 

4144801

نظرات بینندگان
captcha