قرآن میں ہدایت کے رنگ

IQNA

قرآن کیا ہے/ 3

قرآن میں ہدایت کے رنگ

13:19 - May 31, 2023
خبر کا کوڈ: 3514397
بعض کے مطابق قرآن کی ہدایت مخصوص شعبوں تک محدود ہے حالانکہ قرآن میں ہدایت کے مختلف جلوے اور انداز موجود ہیں۔

ایکنا نیوز- قرآن میں هدایت کسی خاص حلقے تک محدود نہیں بلکہ تمام عرصہ حیات پر محیط ہے یعنی ایسا نہیں کہ زندگی کے کسی خاص حصے میں انسان کو ہدایت کی جاتی ہے اور دوسرے حصے میں اسکو چھوڑ دیا جاتا ہے۔

قرآن مجید زندگی کے تمام میدانوں میں موجود رہتا ہے، انسان کے معراج پر جانے سے لیکر کمال کی حدوں تک جو انسان کی اصلی ضرورت ہے، انسانی معاشروں کے کنٹرول سے لیکر عدل و انصاف کے قیام تک اور دشمنوں سے رویے سے لیکر تمام جہاد، تربیت اولاد اور دیگر شعبوں تک۔۔۔

قررآن دشمنیوں کے خاتمے پر تاکید کرتے ہوئے کہتا ہے: «فَاِذَا الَّذی بَینُکَ وَ بَینَه‌ عَداوَةٌ کَاَنَّه‌ وَلِیٌّ حَمیم»(فصلت، 34). خاندان بارے کہتا ہے «رَبَّنا هَب لَنا مِن اَزواجِنا وَ ذُرِّیَّتِنا ‌قُرَّةَ اَعیُن»(فرقان، 74) یا «وَ اَنکِحُوا الاَیمی مِنکُم وَ الصّلِحینَ مِن عِبادِکُم وَ اِمائِکُم اِن یَکونوا فُقَراءَ یُغنِهِمُ اللهُ مِن فَضلِه»،(نور، 32). قرآن میں آرام و سکون کے مسئلے جو انسان کی اہم ترین ضرورت ہے اس بارے کہتا ہے«فَاَنزَلَ اللهُ سَکینَتَه عَلی رَسولِه؛ وَ عَلَی المُؤمِنین»،(فتح، 26).

انسان کے اندر اٹھنے والی پریشانی کی لہروں اور علم و فطرت کی شناخت»(هود، 61) یعنی علم کی سمت جانے، حقائق کو کشف کرنے اور انسانی کی انفرادی کوشش «وَ لا تُصَعِّر خَدَّکَ لِلنّاسِ وَ لا تَمشِ فِی الاَرضِ مَرَحًا»(لقمان، 18) یا «وَ اقصِد فی مَشیِکَ وَ اغضُض مِن صَوتِک»(لقمان، 19)  قرآن میں بیان ہوا ہے۔

ان موضوعات پر جنمیں تمام شعبہ ہائے زندگی شامل ہیں، ان میں ہدایت کے دروس کے ساتھ واضح ہوتا ہے کہ قرآن میں تمام زندگی کے شعبوں پر نظر ہے اور ایک رہنما کی حیثیت سے قرآن نظارت کرتا ہے یہ سب قرآن میں مکمل موجود ہیں۔

بعض لوگ کسقدر غافل ہیں جو سمجتھے ہیں کہ قرآن میں خاص مسائل یعنی صرف سیاست، یا اقتصاد یا حکومتی امور پر بات نہیں ہوئی ہے، ایسا نہیں کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں قرآن محدود شعبوں تک محدود نہیں۔

* آیت‌الله سیدعلی خامنه‌ای کی محفل انس با قرآن کریم سے گفتگو سے اقتباس

* آیت‌الله سیدعلی خامنه‌ای (پیدائش 1939)، ایرانی مرجع تقلید، نامور عالم اور انقلاب کے علمبردار ہے جنکی متعدد کتابیں چھپ چکی ہیں۔/

نظرات بینندگان
captcha