رمضان کے آغاز سے مسجدالحرام میں ریکارڈ عبادت گزاروں کی شرکت

IQNA

رمضان کے آغاز سے مسجدالحرام میں ریکارڈ عبادت گزاروں کی شرکت

8:52 - April 17, 2023
خبر کا کوڈ: 3514133
ایکنا تھران: متولی مسجدالحرام و مسجدالنبی کے مطابق ہفتے کو ڈیڑھ ملین نمازیوں نے ان مقدس مقام اور مساجد میں حاضری دی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے عاجل کے مطابق مسجدالحرام و مسجدالنبی میں گذشتہ ہفتے کو ڈیڑھ ملین نمازیوں نے ان مساجد میں حاضری دیکر عبادت کی سعادت حاصل کی۔

مقدس حرمین کے متولی کے مطابق رمضان کے آغاز سے اب تک ساڑھے چار لاکھ زائرین اور دو لاکھ رضا کاروں نے ان مقامات کی سہولیات سے استفادہ کیا۔

 حرمین کے متولی کے مطابق گذشتہ ہفتے کو تین ہفتوں کے دوران اکیس ملین نمازی اور عبادت گزار مسجد النبی میں مشرف ہوئے ہیں۔

 

روزنامه عکاظ، کے مطابق گذشتہ سال کی نسبت اس سال مشرف ہونے والوں میں ۴۹ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مسجدالحرام و مسجدالنبی کے متولی کے مطابق رمضان المبارک میں مسجد الحرام کی لایبریری سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 1068 تک پہنچ چکی ہے۔

 

اس حوالے سے رمضان میں « رمضان کے خزانے» کے نام سے ایک پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس کے مطابق لایبریری کے ڈیجیتل کتاب اور دیگر اسناد تک رسائی ممکن ہوسکتی ہے۔/

 

4134474

نظرات بینندگان
captcha