مسئله کشمیر کے حل کے لیے اسلامی کانفرنس کی درخواست

IQNA

مسئله کشمیر کے حل کے لیے اسلامی کانفرنس کی درخواست

8:07 - March 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3513961
ایکنا تھران: او آئی سی کے جنرل سیکریٹری نے عالمی برادری سے درخواست کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کریں۔

ایکنا- اناطولیہ نیوز کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری حسین ابراهیم طاها، نے اسلامی تعاون تنظیم کے انچاسویں وزراء خارجہ اجلاس کے موقع پر جموں کشمیر وفد سے ملاقات کی ہے۔


طاها نے ملاقات میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری سے درخؤاست کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر توجہ دیں۔

اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم نے جموں کشمیر کے عوام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق اس مسئلے کو حل کیا جایے۔


مسئله جموں کشمیر

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی آزادی کے بعد سے اب تک کشمیر پر تین جنگیں ہوچکی ہیں جنمیں ۷۰ هزار لوگ اس پر ہلاک ہوچکے ہیں۔


سال ۱۹۸۹ سے کشمیری مجاہدین کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور سال ۱۹۸۹ سے اب تک ایک لاکھ کشمیری جان بحق ہوچکے ہیں جب کہ  ۱۰ ہزار خؤاتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
کشمیر پر اکثر کشمکش اور جھڑپوں کی اطلاعات ملتی ہیں جس میں پاکستان اور ہندوستان ایکدوسرے کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔


دهلی نو نے ۵ اگست ۲۰۱۹ نے کشمیر کی خصوصی حالت کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔/

 

4128711

نظرات بینندگان
captcha