سعودی؛ مسجدالحرام و مسجدالنبی اعتکاف میں رجسٹریشن کا آغاز

IQNA

سعودی؛ مسجدالحرام و مسجدالنبی اعتکاف میں رجسٹریشن کا آغاز

7:52 - March 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3513870
ایکنا تھران: اداره امور حرمین شریفین کے مطابق مسجدالحرام و مسجدالنبی میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن پچیس شعبان سے شروع ہوگا.

ایکنا- خبررساں ادارے  Ummid، کے مطابق اطلاع میں کہا گیا ہے: اعتکاف 2023 کے لیے رجسٹریشن ۲۵ شعبان ۱۴۴۴ هجری قمری سے شروع ہوگا جو دس رمضان سال ۱۴۴۴ هجری قمری تک جاری رہے گا۔

اطلاعیہ میں کہا گیا ہے کہ آن لائن رجسٹریشن میں فارم پرکرنا ہوگا اور مسجد الحرام اور مسجد النبی میں یکساں فارم ہے اور فارم کرتے وقت دونوں مسجد میں ایک پر نشان لگانا ہوگا۔

 

اداره امور حرمین شریفین کی اطلاع میں کہا گیا ہے کہ مسجد کے ایک خاص حصے کو اعتکاف کے لیے مخصوص کیا جائے گا اور نمازیوں سے گزارش ہوگی کہ سجاده، ہلکی رضائی، تکیہ اور لباس احرام ساتھ لائے۔

 

مخصوص ایریے میں ہر اعتکاف کرنے والے کو ایک خصوصی ڈبہ دیا جائے گا جسمیں وہ سامان رکھ کر لاک کرسکتے ہیں۔

مسجدالحرام و مسجد النبی میں اعتکاف رمضانیه ایک روایتی مقدس رسم ہے جو ہر سال رمضان کے آخری دس دنوں میں انجام پاتا ہے۔/

 

4125614

نظرات بینندگان
captcha