مسجدالنبی میں بریل قرآنی نسخے کی تقسیم

IQNA

مسجدالنبی میں بریل قرآنی نسخے کی تقسیم

7:31 - January 10, 2023
خبر کا کوڈ: 3513561
ایکنا تھران- مسجدالنبی انتظامیہ کے مطابق بصارت سے محروم افراد کا خصوصی نسخہ مسجد کو فراہم کیا گیا ہے۔

ایکنا- سعودی میڈیا کے مطابق مسجدالنبی متولی کے مطابق مختلف نماز خانوں کو بھی بریل قرآنی نسخہ فراہم کردیا گیا ہے۔

مسجد کے متولی کا کہنا تھا: ۶۵ بریل قرآنی نسخہ اور ۳۹ بریل اسلامی کتب مسجدالنبی کی فراہمی کے علاوہ لفٹ میں بریل خط میں آیات کی خطاطی کی گیی ہے۔

بریل قرآنی نسخے کی فراہمی سے بصارت سے محروم افراد کو قرآن کی تلاوت میں آسانی ہوگی اور اسپشل افراد آسانی سے مطالعہ کرکے مطلوبہ آیات ڈھونڈ سکتے ہیں۔

 

بریل قرآنی نسخے کے علاوہ کتب کا نسخہ بھی فراہم کی گیی ہیں جس سے نابینا افراد کو اسلامی کتب کا مطالعہ بھی ممکن ہوگیا ہے۔

 

حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے آخری سالوں میں زائرین کی سہولیات کے لیے عمدہ کاوشیں جاری ہیں اور مختلف اقدامات انجام دیے جا رہےہیں۔

 زائرین کے لیے مخصوص دروازے، معذوروں کے لیے گریل اور دیگر خصوصی راستے اور جگہ جگہ ویلچر کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے۔/

 

4113311

نظرات بینندگان
captcha