مسجدالنبی(ص) میں خواتین قرآن سرگرمیوں کا آغاز

IQNA

مسجدالنبی(ص) میں خواتین قرآن سرگرمیوں کا آغاز

9:46 - January 01, 2023
خبر کا کوڈ: 3513493
ایکنا تھران- مسجدالنبی(ص) امور خواتین قرآنی شعبے کی ڈپٹی کا کہنا تھا کہ حفظ و ترتیل پروگرام دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔

ایکنا- نیوز ایجنسی الریاض کے مطابق  فاطمه بنت عبدالعزیز التویجری کا اس بارے کہنا تھا:  ۴۰۶ کلاس فیزیکلی  اور ۵۶۷ دیگر کلاس آن لاین منعقد ہوگی۔

انکا کہنا تھا: مذکورہ کلاسز صبح، ظھر، عصر اور مغرب و عشا کے اوقاف میں منعقد ہوں گی  جہاں پانچ سو خؤاتین اساتذہ تدریس کے فرائض انجام دیں گی۔

 

التویجری نے قرانی کلاسز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ طرز زندگی قرآن سے لینے کی ضرورت ہے اور اسی حوالے سے مسجد النبی(ص) کے معاونت سے حفظ قرآن کلاسز شروع کی جارہی ہیں.

 

مسجدالنبی(ص) میں اسپشل یا معذور افراد کے لیے بھی خصوصی قرآنی پروگرامز اور کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے.

مذکورہ ادارے کا کہنا تھا: بصارت سے محروم افراد کے علاوہ گونگے بہرے، اوتیست اور دیگر معذوروں کے لیے قرآنی ورکشاپ، قرآنی کلاسز فیزیکلی اورآن لاین کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔/

 

4110844

نظرات بینندگان
captcha