امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف ہندو فنڈ ریزنگ

IQNA

امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف ہندو فنڈ ریزنگ

7:30 - December 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3513378
ایکنا تھران- امریکہ میں سرگرم ہندو تنظیم نے انڈیا کے مسلمانوں اور مسیحیوں کے خلاف فنڈ کی جمع آوری شروع کردی۔

ایکنا- فلسطینی ویب سائٹ کے مطابق بعض مقامی امریکی میڈیا میں ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ٹیکساس میں بڑے مظاہرے ہویے ہیں جو ایک ہندو تنظیم کی جانب سے منعقد کیا گیا ہے۔

 

اس تنظیم کی جانب سے انڈیا میں مسلمانوں اور مسیحیوں کے خلاف منظم طور پر پروپگنڈہ کیا جارہا ہے۔

سینکڑوں مظاہرین جنمیں سوشل ایکٹویسٹ، انسانی حقوق کے نمایندے شامل تھے انہوں نے ٹیکساس میں فریسکو سٹی کونسل کے سامنے مظاہرہ کیا۔

 

مظاہرین نے شدت پسند ہندو تنظیم کی سرگرمیوں کو نوٹس لینے اور تدارک کا مطالبہ کیا۔

 

چودہ دسمبر کو متعدد تنظیموں نے اس شدت پسند ہندو تنظیم «عالمی ہندو میراث» کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

 

امریکہ میں انڈین مسلم کونسل کا کہنا تھا: مسلم مسیحی گروپس، کلیسا، ایک ہندو تنظیم سمیت عفو بین‌الملل نے مذکورہ ہندو شدت پسند تنظیم کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

 

گذشتہ مہینوں  روزنامه واشنگٹن پوسٹ نے انڈین اور مسلم ممالک میں کشیدگی پر رپورٹ جاری کی تھی جب مودی پارٹی کے ایک رکن نے اسلام کی توہین کی تھی۔/

 

4107712

نظرات بینندگان
captcha