سال کے آغاز سے اب تک 81 ملین نمازی کی مسجدالنبی آمد

IQNA

سال کے آغاز سے اب تک 81 ملین نمازی کی مسجدالنبی آمد

6:43 - December 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3513368
ایکنا تھران- مسجدالحرام اور مسجدالنبی کے متولی کے مطابق محرم کے آغاز سے انیس جمادی‌الثانی سال ۱۴۴۴ ہجری قمری تک 81 ملین نمازی یہاں آچکے ہیں۔

ایکنا- نیوز ایجنسی المدینه کے مطابق مسجدالحرام و مسجدالنبی کے متولی عبدالرحمن السدیس کے مطابق محرم کے آغاز سے انیس جمادی‌الثانی سال ۱۴۴۴ ہجری قمری تک 81 ملین نمازی یہاں آکر نماز ادا کرچکے ہیں جنمیں مرد و خواتین شامل ہیں اور اس مدت میں سات ملین لوگ حرم نبوی کی زیارت کرچکے ہیں۔

انکا کہنا تھا: مسجدالحرام و مسجدالنبی کے متولی کی کوشش ہے تاکہ تمام سہولیات اور وسائل کو بروئے کار لاکر نمازیوں کو خدمات فراہم کرسکے۔

 

مسجدالنبی و مسجدالحرام کے متولی کی کاوشوں سے آخری سالوں میں قابل قدر کوششیں کی گئی ہیں اور اس حوالے سے جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کی مدد سے مختلف زبانوں میں ترجمے اور امکانات فراہم کیے جارہے ہیں بالخصوص اس حوالے سے بچوں اور اسپشل افراد کو خصوصی مدنظر رکھا گیا ہے۔/

4107326

نظرات بینندگان
captcha