عالمی برادری کو بحرینی انتخابات کے نتائج پر خاموش نہیں رہنی چاہیے

IQNA

انسانی حقوق کی نگراں کمیٹی:

عالمی برادری کو بحرینی انتخابات کے نتائج پر خاموش نہیں رہنی چاہیے

18:51 - November 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3513012
ایکنا تھران- ہیومن رائٹس واچ نے اس بات پر زور دیا کہ اگر بحرین میں حزب اختلاف کی سیاسی تنہائی کے قوانین کو ختم نہ کیا گیا تو عالمی برادری آئندہ نومبر میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کو قبول نہیں کرے گی۔

ایکنا کے مطابق، رشیا الیوم کا حوالہ دیتے ہوئے، ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ بحرین کی حکومت سیاسی تنہائی کے قوانین اور متعدد دیگر حربے استعمال کرتی ہے تاکہ اپوزیشن جماعتوں کے سابق ارکان اور کارکنوں کو حکومتی عہدوں سے دور رکھا جا سکے۔
"آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ بحرین جمہوری ہے...بحرین میں سیاسی تنہائی کے قوانین" کے عنوان سے ایک رپورٹ میں اس تنظیم نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت نے سیاسی مخالفین کو پارلیمانی نشستوں کے لیے انتخاب لڑنے یا  سول اداروں کی انتظامیہ میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے 2018 کے سیاسی تنہائی کے قوانین کا استعمال کیا۔
ہیومن رائٹس واچ نے زور دیا: بحرین میں جان بوجھ کر سماجی، سیاسی، شہری اور اقتصادی زندگی سے حزب اختلاف کی شخصیات کو گوشہ نشین کرنے کی وجہ سے انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ لہٰذا حکومت بحرین کو چاہیے کہ وہ 2018 کے سیاسی تنہائی کے قوانین کو منسوخ کرے اور اختلاف رائے رکھنے والوں کے لئے کوئی برا پس منظر نہ ہونے پولیس کلیئرنس کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر پابندی کو ختم کرتے ہوئے، تمام بحرینی شہریوں کے مکمل قانونی، سیاسی اور شہری حقوق بحال کرے۔


تنظیم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو پہلے سے تحلیل شدہ سیاسی انجمنوں کو بھی بحال کرنا چاہیے، پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے حزب اختلاف کی شخصیات پر عائد تمام پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے، سول ایسوسی ایشنز کے بنیادی کاموں کو نقصان پہنچانے والی پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے، اور ہر ایسے شخص کو رہا کرنا چاہیے جو صرف پرامن سیاسی سرگرمی کی وجہ سے قید ہے۔


ہیومن رائٹس واچ نے بحرین کے قریبی اتحادیوں جیسے امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک سمیت دیگر ممالک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرینی حکام پر پرامن اپوزیشن اور سول سوسائٹی کے خلاف کریک ڈاؤن ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں اور اگر آل خلیفہ حکومت یہ اقدامات نہیں کرتی تو  نومبر میں ہونے والے غیر منصفانہ  پارلیمانی انتخابات کے نتائج کو مسترد کریں۔
4095820

نظرات بینندگان
captcha