ملایشیاء کے قدیم ترین قرآنی مقابلوں کی پہلی رات

IQNA

ملایشیاء کے قدیم ترین قرآنی مقابلوں کی پہلی رات

7:41 - October 22, 2022
خبر کا کوڈ: 3512923
ایکنا تھران- بیاسٹھ سالوں سے جاری مقابلوں کے افتتاحی تقریب کوالالمپور کے klcc ہال میں منعقد ہوئی جہاں ایرانی قاری نے تلاوت سے تقریب کا آغاز کیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملایشیاء کی بیاسٹھویں قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب گذشتہ رات کوالالمپور کے KLCC ہال میں منعقد ہوئی جہاں پاکستان، افغانستان، الجزایر، بیلجیم، بوسنیا، برونائی،

مصر، کینیڈا، لبنان، ہندوستان،ا ردن، موریتانیہ، سنگاپور، عراق، شام و دیگر ممالک کے قرآء شریک تھے جب اعزازی تلاوت کا شرف ایرانی قاری مسعود نوری کو حاصل ہوا۔

افتتاحی تقریب میں قرآء کے علاوہ ملایشین اعلی حکام، اسلامی ممالک کے سفراء جنمیں ایران، ترکی اور انڈونیشیاء شامل ہے اور شہری بڑی تعداد میں شریک تھے۔

قرعہ اندازی کے بعد ایرانی قاری مسعود نوری کو سب سے پہلے تلاوت کی دعوت دی گئی جنہوں نے آیت 156 سے 162 سورہ آل عمران کی تلاوت کی۔

مقابلوں کے ہال میں ملاییشین شہری ذوق و شوق کے ساتھ موجود تھے جو مقابلوں کے آغاز کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے اور تلاوت کی ویڈیو بنانے میں سرگرم تھے۔

 

رپورٹ کے مطابق پہلئ رات ایرانی قاری مسعود نوری کے علاوہ سری لنکا کی خاتون قاریہ، بیلجیم کے مرد قاری اور انڈونیشیاء کی خاتون قاریہ نے تلاوت کا شرف حاصل کیا۔/

مسعود نوری قاری ممتاز ایران
مقابلوں میں میڈیا کے نمایندوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
 
استقبال با شکوه مردم مالزی از رویدادهای قرآنی
شرکت کنندگان در حال آماده باش برای ورود به سالن مسابقات

 

مسعود نوری کی تلاوت یہاں سن سکتے ہیں:

 

ویڈیو کا کوڈ

 

 

نظرات بینندگان
captcha