امام رضا(ع) بین الاقوامی میڈیا فیسٹیول کے دوسرے دور کی اختتامی تقریب

IQNA

امام رضا(ع) بین الاقوامی میڈیا فیسٹیول کے دوسرے دور کی اختتامی تقریب

18:28 - July 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3512306
امام رضا(ع) بین الاقوامی میڈٰیا فیسٹیول کے دوسرے دور کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی جس میں فیسٹیول کے منتخب افراد کو ایوارڈ اور انعامات سے نواز ا گيا.

آستان قدس رضوی نیوز کے مطابق حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن قدس میں امام رضا(ع) بین الاقوامی میڈیا فیسٹیول کے دوسرے دور کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی ،ثقافتی انقلاب کی کونسل کے  سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین سید سعید رضا عاملی اور حرم امام رضا علیہ السلام کے نائب متولی سمیت  صحافیوں اور  میڈیا اہلکاروں  کی کثیر تعداد نے شرکت  کی ۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جہاد بیان کے حصول میں میڈٰیا اور صحافیوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جہاد بیان آج کے معاشرے کی ضرورت ہے اور اس کی ذمہ داری میڈیا اہلکاروں اور صحافیوں  کے کندھوں پر ہے۔
انہوں نے قلم کی اہمیت کے حوالے سے قرآن کریم  میں خداوند متعال کی قسم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قلم اور کتابت خداوند کی نعمتوں میں سےہیں جنہیں الہیٰ تعلیمات کے فروغ اور حق کو بیان کرنے کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے  ۔ 
انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جہاد بیان پر تاکید   کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جہاد بیان کی اہم ترین چیز قلم ہے،کیونکہ سب سے پہلے قلم اور کتابت ہوگی تبھی بیان بھی ہوگا،انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی بنیادیں ؛تہذیب و ثقافت پر رکھی گئی ہیں اس لئے اہل قلم،میڈیااور ثقافتی شخصیات ؛  الہی اقدار اورحقایق کو بیان کرنے،شبہات کا جواب دینے  اور معاشرے کی ہدایت و راہنمائی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
انہوں نےکہا  کہ آغاز اسلام میں پیغمبر اکرم کی  وفات کے بعد   آنحضور (ص) کی روایات کو نقل کرنا منع کر دیا گیادرحقیقت جہاد بیان کو روک دیا گیااور اجازت نہ دی گئی کہ پیغمبر اکرم(ص) کی امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی جانشینی اور خلافت سے متعلق روایات لوگوں تک پہنچیں جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جب امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کو مسجد کے محراب میں شہید کیا گیا تو بعض افراد نے کہا’’کیا علی بھی نماز پڑھتے تھے؟‘‘۔
 حجت الاسلام والمسلمین مروی نے جہاد بیان کے مثبت آثار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام سجاد علیہ السلام جہاد بیان کا واضح مصداق ہیں؛امام علیہ السلام نے حضرت زینب(س)، حضرت ام کلثوم(س) کے ساتھ عصر عاشور کے بعد اسیری کی حالت میں بھی جہاد بیان کے پرچم کو بلند رکھا اور جہاد بیان کے ذریعہ تحریک عاشورا کو ہمیشہ کے لئے زندہ  جاوید  بنا دیا اور دشمن کو واقعہ عاشورا  میں تحریف کرنے   کی اجازت نہ دی۔ 
انہوں نے کہا کہ جہاد بیان کی دیگر جہادوں کی نسبت منفرد خصوصیت یہ ہے کہ جہاد بیان کسی خاص خطے یا جغرافیا سے مخصوص نہیں ہے جہاد بیان کے مخاطب پورا معاشرہ اور پوری انسانیت ہے۔
 حجت الاسلام مروی نے کہا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مسئلہ امامت و ولایت اورمعاشرے کی رہبری کے حوالے سے دیگر آئمہ اطہار علیہم السلام کی نسبت بہت زیادہ روایات اور فرامین ہیں کیونکہ دوسرے آٗئمہ معصومین علیہم السلام کو امام رضا(ع) کی طرح موقع نہیں ملا ، بنابریں میڈٰیا  کے لوگوں  اور اہل قلم کو اس حوالے سے بھی آثار  تخلیق کرنے چاہئیے۔
امام رضا بین الاقوامی میڈٰیا فیسٹیول کے سربراہ نے بھی تقریب کے دوران خطاب کیا اوراس فیسٹیول کو ایک امید افزا صبح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیسٹیول کے ذریعہ جہاد بیان  کا موقع فراہم ہوا ہے اور اسی طرح دینی تعلیمات اور رضوی ثقافت کو دنیا بھر میں پھیلا سکتے ہیں ۔
فیسٹیول کے سربراہ  ڈاکٹر اکبر نصر اللھی نے کہا کہ ہمیں یہ جان لینا چاہئے کہ پروپگینڈے فقط سیاسی میدان تک محدود نہیں ہیں بلکہ میڈیا کے میدان میں  بھی اس طرح کے مسائل ہیں اس لئے میڈیا کے ذریعہ جہاد بیان کو  انجام دینا ہمیں پروپگینڈوں سے بچا سکتا ہے لیکن اب تک ہم نے جہاد بیان دین کے سلسلے میں غفلت برتی ہے ۔
جناب نصراللھیٰ کا کہنا تھا کہ امام رضا(ع) میڈیا فیسٹیول نے یہ موقع فراہم کیا ہے کہ میڈیا اور ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے افراد  وسیع پیمانے پر اس میں شرکت کرکے رضوی تعلیمات و ثقافت کو فروغ دینے میں مفید و مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امام رضا میڈیا فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں فیسٹیول کے منتخب افراد کو انعامات سے نوازا گیا ۔
فیسٹیول میں ایوارڈ پانے والے افراد کے نام درج ذیل ہیں:
بین الاقوامی ڈاکومنٹری سیکشن
منتخب فرد:  حجت اللہ عدالت پناہ، ۔ڈاکومنٹری کا نام’’در قرنطینہ‘‘
  اعزازی شیلڈ : جناب ہاشم مسعود؛ ڈاکومنٹری کا نام’’رئیس‘‘
بین الاقوامی ویڈٰیو سیکشن
ایوارڈ جیتنے والے:   امیر سہیل سرافرازی، ویڈیو کا نام’’کجایی‘‘
  اعزازی شیلڈ: سید محمد کاظمی،ویڈٰیو کا نام’’حدس بزن‘‘
بین الاقوامی ٹی وی پروگرامز سیکشن
اعزازی شیلڈ: امین اللہ(ان کا پروگرام امام رضا عالمی چینل سے نشر ہوا)
بین الاقوامی نیوز رپورٹ سیکشن
ایوارڈ جیتنے والے کا نام: پریس ٹی وی سے  یوسف جلالی ،’’ولادت عشق‘‘

نظرات بینندگان
captcha