مکہ اور مدینہ کے درمیان ٹرین چلانےکی 30 اسامیوں پر 28 ہزار سعودی خواتین کی درخواستیں

IQNA

مکہ اور مدینہ کے درمیان ٹرین چلانےکی 30 اسامیوں پر 28 ہزار سعودی خواتین کی درخواستیں

8:32 - February 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3511332
سعودی عرب میں ٹرین چلانےکے لیے خواتین ڈرائیوروں کی بھرتی کی جارہی ہے اور 30 اسامیوں کے لیے 28 ہزار خواتین نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق منتخب ہونے والی 30 خواتین کو ایک سال کی تربیت دی جائے گی جس کے بعد انہیں مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز رفتار ٹرین چلانے کی ذمہ داری تفویض کی جائےگی۔

 

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ اس طرح کی نوکری کے لیے خواتین کو منتخب کیا جارہا ہے،کئی دہائیوں سے سعودی عرب کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں خواتین کارکنوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔

 

حالیہ برسوں میں اس رجحان میں تبدیلی دیکھی جارہی ہے اور سعودی عرب میں نوکری کرنے والی خواتین میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے تحت ہے، جس میں وہ معیشت کا دارومدار تیل کی صنعت سے کم کرنا چاہتے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق اسپین سے تعلق رکھنے ریل کمپنی کی جانب سے خواتین ڈرائیوروں کی بھرتی کی جارہی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha