ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے ڈائریکٹرمهرداد آگاهی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا : افتتاحی تقریب آج سات بجے تہران کے باغ کتاب میں منعقد ہوگی اور ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے سربراہ ابراھیمی ترکمان اور دیگر نمائندے اس تقریب سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس نمائش میں بوسنیا، فرانس، کویت، عراق، شام، پاکستان کے شهر اسلامآباد اور لاهور، افغانستان اور انڈونیشیاء وغیرہ سے آرٹسٹ شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بارہ آرٹسٹوں کی شرکت کے ساتھ نمائش ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔ اس نمائش میں قرآنی پینٹگز،خطاطی اور تصویری فن پارے شامل ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ تیسویں قرآنی نمائش ساتویں رمضان سے دفاع مقدس میوزیم میں جاری ہے اور یہ نمائش بیسویں رمضان تک جاری رہے گی۔