ہندو شدت پسند سپریم کورٹ پہنچ گیے

IQNA

مساجد اسپیکر سے شکایت؛

ہندو شدت پسند سپریم کورٹ پہنچ گیے

7:50 - June 01, 2023
خبر کا کوڈ: 3514407
ایکنا تھران: بمبئی کورٹ نے کہا ہے کہ اسپیکر سے بلند آواز لوگوں کے آرام میں خلل ہے.

ایکنا نیوز- هندوستان ٹایمز کے مطابق بمبئی کی عدالت عالیہ نے کہا ہے کہ مسجد غوثیہ کے منتظمین کے خلاف شکایت ہوئی ہے اور انکو عدالت حاضر کیا جایے۔

ہندو شہری بنام رینا ریچرڈ نے نے شکایت کی ہے کہ وائس پلوشن کی وجہ سے مسجد میں لگے اسپیکر سے لوگوں کے آرام میں خلل پڑتا ہے۔

مذکورہ شخص نے دعوی کیا ہے کہ اس علاقے میں ہستپال موجود ہے جو مسجد کے قریب ہے اور اس ایرے میں بلند آواز کی گنجایش نہیں، پولیس اس حوالے سے تحقیق کررہی ہے اور گذشتہ مہینے کو اس مسجد سے نماز فجر کی اذان نہیں دی گیی۔

 

مسجد کے وکیل رضوان تاجر، کا کہنا ہے کہ مسجد کا فاصلہ ہسپتال سے ڈھائی کیلومیٹر دور ہے اور اس سے ہسپتال کو کوئی مسئلہ نہیں۔

بمبئی پولیس کے مطابق مسجد کے اسپیکر سے اذان نشر کرنے کی محدودیت موجود ہے اور اس حوالے سے معاملہ چل رہا ہے۔

 

آخری سالوں میں ہندو شدت پسند مختلف شہروں میں مساجد سے اذان نشر کرنے کے خلاف شکایت اور حملہ کرچکے ہیں، بھارت میں مودی پارٹی کے بعد سے اسلام فوبیا میں شدت آچکی ہے اور مختلف بہانوں سے مساجد اور مسلمانوں پر حملوں کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔/

 

4144714

نظرات بینندگان
captcha