حسادت یا حسد کیا ہے؟

IQNA

قرآنی میں اخلاقی نکات/ 1

حسادت یا حسد کیا ہے؟

8:56 - May 30, 2023
خبر کا کوڈ: 3514391
جو پہلی انسانی خصوصیت خلقت حضرت آدم (ع) کے بعد برادرکشی کا باعث بنی وہ حسد ہے۔

ایکنا- حسد آج بھی قربانی لیتا رہتا ہے وہ پہلی انسانی خاصیت جو تاریخ میں پہلی بار بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل کا باعث بنی اور ھابیل و قابیل کے واقعے پر توجہ اس کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

 

جو پہلی ذلت آمیز خصوصیت انسان میں ظاہر ہوئی وہ حسد ہے، حسد یعنی کسی چیز کو کسی کے پاس دیکھ کر انسان جل جائے کہ وہ نعمت اس کی بجائے اس کو ملتی یا کاش اسکی نعمت ضائع ہوجائے۔

 

داستان هابیل و قابیل، داستان حضرت یوسف(ع) میں حسد کا اجاگر کیا گیا ہے، رسول گرامی اسلام(ص) سے حسد کو بھی دیگر واقعات کی شکل میں پیش کیا گیا ہے، یہ وہ گناہ ہے جس کی طرف سورہ فلق میں اشارہ ہوا ہے اور رسول گرامی سے کہا جاتا ہے کہ حاسدوں کے شر سے پناہ مانگے۔

 

رب العزت آیت 5 سوره فلق میں فرماتا ہے: «وَ مِنْ شَرِّ حاسِدٍ إِذا حَسَد ؛ اور(پناہ چاہتا ہوں) ہر حاسد کے شر سے جب وہ حسد کرتا ہے.»

 

حسد ان گناہوں میں شامل ہے جسمیں جب انسان گرفتار ہوتا ہے تو اسی کی حد تک محدود نہیں رہتا بلکہ دوسرے گناہوں کی راہ کھول دیتا ہے، حاسد دوسروں کے بارے میں بدگوئی کرتا ہے، دشمنی کرتا ہے اور ہر وہ کام انجام دیتا ہے تاکہ اس کی نعمت کو ضایع کرسکے، اسی وجہ سے کلام ائمه (ع) میں حسد کو دوسرے گناہوں کا سرچشمہ کہا گیا ہے، امام علی(ع) فرماتے ہیں: «رَأْسُ الرَّذَائِلِ الْحَسَدُ؛ رذیلہ صفات کا سرچشمہ حسد ہے‏.»

نظرات بینندگان
captcha