عفو بین‌الملل: افغان خؤاتین کے ساتھ ظلم انسانی بربریت ہے

IQNA

عفو بین‌الملل: افغان خؤاتین کے ساتھ ظلم انسانی بربریت ہے

7:56 - May 28, 2023
خبر کا کوڈ: 3514383
ایکنا تھران: ادارہ عفو بین‌الملل نے رپورٹ میں افغان خواتین سے بدسلوکی کو«جنسی آپارٹاید اور انسانی بربریت» قرار دیا ہے۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق ادارہ عفو بین الملل نے تازہ ترین رپورٹ میں عالمی ادارہ اںصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان کے مظالم پر تحقیق کرے۔

 

چھپن صفحات پر مشتمل رپورٹ جو بین الاقوامی لاء ماہرین کے کمیشن کی مدد سے تیار کی گیی ہے اس میں افغان خؤاتین کو قید کرنے، اغوا کرنے اور بدسلوکی کا ذکر ہے۔

عالمی ادارے نے ان مظالم کی روک تھام پر تاکید کرتے ہوئے ملوث حکام اور افراد کو سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

 

رپورٹ میں «افغان طالبان کے نسلی جرایم کو چھپانے اور اس پر خاموشی» کو تنقید کا نشانہ بناتے ہویے انسانی بدسلوکی اور جنسی تشدد جیسے مسائل کو عالمی قوانین کے تناظر میں حل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

 

عفو بین‌الملل اور انسانی حقوق کی کمیشن کے ماہرین کا خیال ہے کہ عالمی ادارہ انصاف اس انسانی ظلم پر تحقیقات کرکے خصوصی راہ حل نکالنے کی ضرورت ہے۔


دیگر ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کردار ادا کرتے ہوئے قانونی طریقے سے طالبان حکام کو عالمی قوانین پر عمل پر مجبور کریں۔/

 

4143601

 

نظرات بینندگان
captcha