قرآنی نسخہ منیلا میں خطاطی اور ایران میں تذہیب کاری+ فلم و تصاویر

IQNA

ایکنا سے گفتگو میں؛

قرآنی نسخہ منیلا میں خطاطی اور ایران میں تذہیب کاری+ فلم و تصاویر

7:59 - December 11, 2022
خبر کا کوڈ: 3513326
ایکنا تھران- قرآنی آرٹسٹ تندیس تقوی جنہوں نے پورا قرآن خط نستعلیق میں خطاطی کی ہے انکا کہنا تھا کہ فلپاین میں کام شروع اور یہی پر مکمل کیا۔

تندیس تقوی ایرانی قرآنی آرٹسٹ خاتون نے  سال ۱۳۹۵ شمسی سے پردیس میں جب انکا شوہر«محمد جعفری ملک»  منیلا میں بطور ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر خدمات انجام دیں رہے تھے انہوں نے اس مقدس کام کو انجام دیا اور دو سال کا عرصہ لگا۔

تندیس تقوی نے اس کام کو ایران لایا اور کچھ خواتین گروپ کی مدد سے اس کی تذہیب کاری کو مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ایرانی آرٹسٹ خاتون نے قرآن مجید کی خطاطی کے دوران فیصلہ کیا کہ حضرت مریم(س) سے متعلق آیات کو فلپاین کی مسیحیوں کے لیے تذہیب کاری کرکے تحفے میں پیش کریں تاکہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ مل سکے اور اس کام کو پاپ فرانسیس کو تحفے میں پیش کیا گیا۔

 

حکایت قرآنی که در مانیل خوشنویسی و در ایران تذهیب شد + عکس و فیلم

ایکنا سے گفتگو میں ان ایام اور قرآنی خطاطی کے بارے میں انکا کہنا تھا:

ایکنا ـ اس مقدس کام کے لیے کس چیز نے آپ کو مائل کیا ؟

جیسے کہ آخری قرآنی صفحے پر درج ہے پہلے ہی دن سے قرآن کی خطاطی کا خیال آیا اور دل میں کہا کہ اس کو مولا امام زمانہ  (عج) کو وقف کروں کیونکہ انکی والدہ گرامی حضرت فاطمہ زہرا (س) کی عنایت سے میں خطاطی کی جانب مائل ہوئی اور اس کام کے اجر کو میں نے اپنے والدین اور اپنے شوہر کے والدین اور مرحومین کو وقف کیا اور ان لوگوں کو جن کا مجھ پر حق تھا اور جنہوں نے میری مدد کی ۔

 

ویڈیو کا کوڈ

انکا کہنا تھا کہ اسی طرح اس نسخے کو رہبر معظم حضرت آیت‌الله العظمی خامنه‌ای(مد ظله العالی)، کو تحفے میں پیش کرتی ہوں تاکہ آخرت کو توشہ بنے اور اسی طرح امید ہے کہ میری بیٹیوں فاطمه و ریحانه کے لیے یادگار رہے۔

 

آماده/شنبه//حکایت قرآنی که در مانیل خوشنویسی و در ایران تذهیب شد + عکس و فیلم

ایکنا ـ کن اوقات میں اس خطاطی کو آپ نے انجام دیا کیا خاص وقت مقرر تھا؟

جی ہاں ہر روز نماز فجر کے بعد ظھر کے قریب تک میں خطاطی کرتی تھی اور جب بعض ایام میں میری نمایش ہوتی تھی ایران یا فلپاین کے قومی دنوں میں ان دنوں بھی میں کام میں مصروف رہتی تھی۔/

 

آماده/شنبه//حکایت قرآنی که در مانیل خوشنویسی و در ایران تذهیب شد + عکس و فیلم

 

4104752

نظرات بینندگان
captcha