ہمبرگ میں توہین قرآن/ ایران نے مذمت کردی

IQNA

ہمبرگ میں توہین قرآن/ ایران نے مذمت کردی

7:47 - August 09, 2022
خبر کا کوڈ: 3512469
تہران ایکنا- ھمبرگ میں توہین قرآن و اسلام کی ایران نے شدید مذمت کردی۔

ایکنا نیوز کے مطابق گذشتہ روز عصر کے وقت دس افراد کا گروہ جنکے ہاتھوں میں پرچم تھے جن پر شیر اور سورج کی تصویر تھی ان افراد نے اسلامی مرکز ہمبرگ کے سامنے قرآن کریم کی توہین کی۔

 

رپورٹ کے مطابق جرمن پولیس نے موقع پر انکو روکنے کے حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی اور صرف چند تصویر لینے پر اکتفا کیا۔

 

مذکورہ افراد نے توہین کا یہ اقدام اس وقت کیا ہے جب مسلمان یہاں سالار شهیدان حضرت اباعبدالله‌الحسین(ع) کی شہادت کے حوالے سے مصروف عزا ہیں ان افراد نے مرکز کے سامنے ڈانس کیا اور بزرگان دین اور ایران کے خلاف نعرے بازی کی۔

 

ایران کی مذمت

وزارت امور خارجه ایران نے اس توہین آمیز اقدام کی شدید مذمت کی جس میں کتاب الہی کی توہین کی گئی اور وہ بھی یوم عاشور کے دن۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا کہنا تھا: یہ اقدام فتنہ اندازی اور تعصب کی سازش ہے جو تمام مسلمانوں اور پاک ضمیر انسانوں کی جانب سے قابل نفرت اقدام ہے۔/

4076693

نظرات بینندگان
captcha