مصر؛ «غردقه» میوزیم میں عثمانی دور کا قرآن

IQNA

مصر؛ «غردقه» میوزیم میں عثمانی دور کا قرآن

20:05 - August 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3512446
تہران ایکنا- مصر کے تاریخی شہر غردقہ کے میوزیم میں مختلف دور کے نایاب قرآنی نسخے موجود ہیں۔

ایکنا نیوز- الیوم السابع نیوز کے مطابق فرعون کے دور، رومی، قبطی، اسلامی اور جدید دور کے آثار غردقہ شہر کے میوزیم میں موجود ہیں جن کی تعداد دو ہزار سے زائد ہے۔

 

ان آثار میں عثمانی دور کے نایاب تزئین شدہ نسخے شامل ہیں جو سال 1843 دور سے متعلق بتائے جاتے ہیں جو پہلی بار اس میوزیم میں نمائش میں پیش ہوں گے۔

 

عثمانی دور کا یہ نسخہ «سیدعلی النوری» کا تیارہ کردہ ہے جس پر سونے اور بعض جڑی بوٹیوں سے کام کیا گی اہے اور پہلے صفحے میں سورہ حمد اور سورہ بقرہ کی دو آیات درج ہیں۔

4075372

مذکورہ قرآنی نسخے کے ہمراہ مصر میں علوی خاندان کے دور سے متعلق آثار موجود ہیں جن کی نگہداری کی جارہی ہے جب کہ دیگر نادر آثار بھی اس میوزیم میں موجود ہیں۔/

نظرات بینندگان
captcha