ایکنا نیوز کے مطابق امریکن مسلم کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ستمبر سے تمام سرکاری اسکولوں میں مسلم طلبا کو حلال خوراک کی فراہم یقینی بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جس پر مسلم کونسل نے اس فیصلے پر خوشی کا اظھار کیا ہے۔
نیویارک میں مسلم کونسل کے شعبہ نے فیصلے کا خیرم مقدم کرتے ہویے کہا ہے کہ بیس جولائی کو سافولک سٹی کونسل میں حسن احمد کی نگرانی میں منعقدہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا اور لانگ آئی لینڈ جہاں ہزار مسلم فیملی موجود ہیں اس میں اس فیصلے سے اچھے مرتب اثرات مرتب ہوں گے۔
برنٹ ووڈ میں مسلم بچوں کو حلال غذا کی فراہمی بقایے باہمی کی اہم دلیل ہے اور اس سے مسلم بچوں کو اس معاشرے میں ضم ہونے کا موقع میسر ہوگا مسلم کونسل نے کہا ہے کہ امید ہے کہ اس فیصلے کی تقلید میں تمام دیگر علاقوں میں ایسے اقدام کیے جائیں گے۔
انکا کہنا تھا: مسلم کونسل نیویارک تمام تر تعصبات نسل پرستی سے پاک معاشرے اور مذہبی تفرقے سے دوری اور سب سے امن و صلح کے ساتھ رہنے پر تاکید کرتی ہے۔/
4075537