مسلم تاجرین کا معاشی بائیکاٹ کیا جائے

IQNA

ہریانہ میں منعقدہ پنچایت میں مطالبہ

مسلم تاجرین کا معاشی بائیکاٹ کیا جائے

20:29 - July 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3512222
تہران ایکنا: ہندو سماج کی نمائندہ ہونے کی دعویدار پنچایت نے انتظامیہ کو الٹی میٹم جاری کیا اور حاضرین سے خواہش کی کہ وہ اپنے اپنے مواضعات میں بائیکاٹ نافذ کرنے دیہی سطح کی کمیٹیاں تشکیل دیں۔

ڈیلی منصف نیوز کے مطابق  ہریانہ کے مانیسر کے ایک مندر میں آج منعقدہ پنچایت نے مسلم دکانداروں اور بیوپاریوں کے معاشی بائیکاٹ کی اپیل کی۔

ہندو سماج کی نمائندہ ہونے کی دعویدار پنچایت نے انتظامیہ کو الٹی میٹم جاری کیا اور حاضرین سے خواہش کی کہ وہ اپنے اپنے مواضعات میں بائیکاٹ نافذ کرنے دیہی سطح کی کمیٹیاں تشکیل دیں۔

 

اس پنچایت میں زائد از دو سو افراد نے حصہ لیا، جس میں بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کے ارکان بھی شامل تھے۔ شرکاء میں مانیسر، دھروہرا اور گڑگاؤں کے قریبی مواضعات کے لوگ بھی شامل تھے۔

پنچایت کے ارکان نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کوایک یادداشت حوالے کی اور غیرقانونی تارکین وطن کا تخلیہ کرانے کا مطالبہ کیا۔ یادداشت میں کہا گیا کہ اس کی فوری تحقیقات کرائی جانی چاہیے اور غیرقانونی طور پر مقیم افراد کا فوری تخلیہ کرایا جانا چاہیے.

نظرات بینندگان
captcha