اویسی نے نوپور شرما کی گرفتاری کے معاملے میں مرکزی حکومت کے موقف پر اٹھائے سوال

IQNA

وزیر اعظم مودی خاموش کیوں ہیں؟

اویسی نے نوپور شرما کی گرفتاری کے معاملے میں مرکزی حکومت کے موقف پر اٹھائے سوال

11:50 - July 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3512211
تہران ایکنا: نوپور شرما کے پیغمبر اسلام کے بارے میں مبینہ متنازعہ ریمارکس کے بعد اپوزیشن پارٹیاں مرکزی حکومت پر حملہ آور ہیں۔

اویسی نے نوپور شرما کی گرفتاری کے معاملے میں مرکزی حکومت کے موقف پر اٹھائے سوالسیاست نیوز کے مطابق نوپور شرما کے پیغمبر اسلام کے بارے میں مبینہ متنازعہ ریمارکس کے بعد اپوزیشن پارٹیاں مرکزی حکومت پر حملہ آور ہیں۔ ادھر اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے ایک بار پھر نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس معاملے پر خاموش کیوں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ وہ صرف نوپور شرما کے وزیر اعظم نہیں ہیں، وہ ملک کے 133 کروڑ عوام کے وزیر اعظم ہیں، جن میں تقریباً 20 کروڑ مسلمان بھی آتے ہیں۔ ہم وزیر اعظم سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ آپ کب تک نوپور شرما کو بچائیں گے۔ آپ کیوں نہیں گرفتار کرواتے؟اویسی نے کہا کہ وزیر اعظم کو سمجھنا چاہئے کہ معطلی صرف سزا نہیں ہے۔

 

 

نظرات بینندگان
captcha