ایران پابندیوں کے باوجود مضبوط ہے/ کثیر الجہتی مقابلے لیے تیار ہیں

IQNA

ایران پابندیوں کے باوجود مضبوط ہے/ کثیر الجہتی مقابلے لیے تیار ہیں

7:07 - February 17, 2020
خبر کا کوڈ: 3507247
بین الاقوامی گروپ- ایرانی عوام نے شہید قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ اور عظیم ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کو مایوس کردیا۔

ایکنا نیوز- العھد نیوز کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شہید  قاسم سلیمانی ، ابو مہدی مہندس اور ان کے شہید رفقاء کے چہلم کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نئے چيلنجوں کا سامنا ہے جن سے فرار اور گریز ممکن نہیں۔

 

سید حسن نصر اللہ نے اسلامی مزاحمت کے شہیدوں " شہید راغب حرب، شہید عباس موسوی اور شہید عماد مغنیہ " کی یاد اور شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس اور ان ساتھی شہیدوں کے چہلم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے عملی طور پر ثابت کردیا ہے کہ وہ عملی طور پر دنیا کے مستضعفین کے ساتھ ہے ایران عالمی سامراجی طاقتوں کے ساتھ  فوجی ، اقتصادی ، سماجی ، ثقافتی اور ذرائع ابلاغ کے محاذوں پر نبرد آزما ہے۔

 

سید حسن نصر اللہ نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی، ایرانی حکومت اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی استقامت کا سلسلہ تمام محاذوں پر جاری ہے۔ مہر نیوز کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ایران فوجی، اقتصادی ، سماجی ، ثقافتی اور ذرائع ابلاغ کے محاذوں پر دشمن کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہے۔ ایران اس دور کی شیطانی اور یزیدی طاقتوں کے ساتھ نبرد آزما ہے اور شیطانی اور یزیدی طاقتوں میں امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب سرفہرست ہیں۔

 

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ایرانی عوام نے شہید قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ اور 22 بہمن کی ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کے تمام ناپاک منصوبوں کو ناکام بنادیا ۔ مہر نیوز کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے شہید قاسم سلیمانی کے ممتاز اوصاف بیان کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی ایک ایسے کمانڈر تھے جو عارف ، مجاہد اور قوم و ملک کےعاشق تھے۔

 

انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے شہیدوں کو شہادت کے ذریعہ دنیا اور آخرت میں سرافراز اور سربلند کرنے کا وعدہ کررکھا ہے اور وہ اپنے وعدے میں سچا ہے۔ مہر نیوز کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسلامی مزاحمت کے لئے جدید مرحلہ فیصلہ کن مرحلہ ہے ۔ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی مظلومانہ شہادت نے خطے میں جاری مزاحمت میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ اسلامی مزاحمت کو خطے میں نئے چيلنجوں کا سامنا ہے جن سے گریز اور فرار ممکن نہیں ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ امریکی صدرٹرمپ نے دو سنگين اور بہیمانہ جرائم کا ارتکاب کیا اس نے پہلے سپاہ اسلام کے عظیم کمانڈر حاج قاسم سلیمانی کو شہید کیا اور اس کے بعد فلسطین کے بارے میں صدی معاملے اور صدی ڈیل کو پیش کردیا ۔ جسے اسلامی مزاحمت اور فلسطینیوں نے مسترد کردیا ہے۔  مہر نیوز کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ صرف امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو صدی ڈیل کے حامی ہیں۔ فلسطینیوں نے اجماعی طور پر صدی ڈیل کو مسترد کردیا ہے سعودی عرب اور امارات کے علاوہ باقی عرب اور اسلامی ممالک نے بھی صدی ڈیل کو رد کردیا ہے۔سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنانی اور فلسطینی عوام  امریکی صدر کے صدی معاملے کے خطرات اور نقصانات سے آگاہ ہیں۔

3879221

نظرات بینندگان
captcha