کراچی- جعفریہ فلاحی ادارے کے تعاون سے دسترخوان امام حسن کی دھوم

IQNA

کراچی- جعفریہ فلاحی ادارے کے تعاون سے دسترخوان امام حسن کی دھوم

11:23 - May 26, 2019
خبر کا کوڈ: 3506168
بین الاقوامی گروپ- شہر قائد میں روزہ رکھنے والے غریب و نادار افراد کے لیے فلاحی تنظیم کی جانب سے شتر مرغ کے گوشت کے پکوان کے ہمراہ سحر و افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ایکنا نیوزکی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کام کرنے والے جعفریہ فلاحی ادارے کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی غریب و نادار روزے داروں کے لیے منفرد کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جے ڈی سی (جعفریہ ڈزاسٹر مینیجمنٹ سیل ویلفیئر فاؤنڈیشن) کی جانب سے پہلی سحری اور افطار میں شتر مرغ کے گوشت کی بنے ہوئے پکوان پیش کیے گئے اور تاحال افطاری و سحری کا سلسلہ جاری ہے جہاں ہزاروں شیعہ، سنی اور غیر مسلم تک بڑی تعداد میں شرکت کرتی ہے۔

فلاحی ادارے کی اس کاوش نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی کیونکہ شتر مرغ کا گوشت مہنگے داموں فروخت ہوتا ہے اور عام طور پر اسے پرتعیش دعوتوں میں ہی شاہی مہمانوں کو کھلایا جاتا ہے۔

کراچی- جعفریہ فلاحی ادارے کے تعاون سے دسترخوان امام حسن کی دھوم

فلاحی ادارے کی جانب سے پہلے روزے کی سحری کے لیے ہزاروں  افراد کے لیے ہرقسم کے خوراک، میوہ جات ، شیرینی ، کولڈ ڈرنکس کے علاوہ شتر مرغ کے گوشت کی ڈشز فراہم کی گئیں، غریب اور نادار افراد نے سیر ہو کر سحری کی جبکہ پہلے افطار کے بعد بھی کھانے میں شتر مرغ کے گوشت کی بنے پکوان پیش کیے جائیں گے۔

کراچی- جعفریہ فلاحی ادارے کے تعاون سے دسترخوان امام حسن کی دھوم

 

فلاحی ادارے کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس کا کہنا تھا کہ ’احساس محرومی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے امیر لوگوں کی طرح غریبوں کو بھی سحری فراہم کی تاکہ اُن میں کسی قسم کی کمی کا کوئی احساس پیدا نہ ہو‘۔

قابل ذکر ہے کہ دسترخوان امام حسن کے عنوان سے اس افطار و سحری پروگرام  میں جہاں لوگ افطار و سحر سے محظوظ ہوتے ہیں وہاں اس سے اتحاد و محبت کی فضاء پروان چڑھانے میں بھی مدد مل رہی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha