بصارت سے محروم افراد کے لیے ڈیجیٹل قرآن

IQNA

بصارت سے محروم افراد کے لیے ڈیجیٹل قرآن

11:04 - May 26, 2019
خبر کا کوڈ: 3506167
بین الاقوامی گروپ- سعودی کمپنی کے تعاون سے نابیناوں کے لیے خصوصی الیکٹرونک قرآن تیار کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- ای اخبار «سبق» کے مطابق ایک ٹبلیٹ کی صورت میں تیار کردہ قرآن کے حروف بریل خط کی طرح صفحے پر متحرک ہوں گے جس سے نابیناوں کو پڑھنے میں آسانی رہے گی۔

 

سعودی سوفٹ وئِیر انجنیرز اور دیگر بیرونی ماہرین کی مدد سے کاوشوں کے بعد اس قرآن کو مکمل کیا گیا ہے تاکہ بصارت سے محروم افراد آسانی سے اس کلام سے فائدہ اٹھا سکے۔

 

انجنیرز ٹیم کی سرپرستی مشعل هشام الهرسای کررہے تھی جن کو دعوت دی گیی ہے کہ اس قرآن کو مدینہ قرآنی نمائش میں ڈیجیٹل قرآن کا تعارف کرائے۔

 

ٹیم کے ایک اور رکن ماجد عبدالله المعلم کا کہنا تھا: بریل خط میں قرآن کا سایز بہت بڑا ہے جو عام طور پر چھ جلدوں میں تیار کیا جاتا ہے لیکن بریل ڈیجیٹل قرآن سے قرآء کو کلام الہی پڑھنے میں خصوصی سہولت مل جائے گی۔/

3814395

 

نظرات بینندگان
captcha