نمایش قرآن کے بین الاقومی شعبے کا آخری دن

IQNA

نمایش قرآن کے بین الاقومی شعبے کا آخری دن

9:47 - May 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3506147
بین الاقوامی گروپ- قرآنی نمایش کے بین الاقوامی شعبے کی اختتامی تقریب آج عیدگاہ تہران میں منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوزکی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی نمایش کی اختتامی تقریب رات دس بجے منعقد ہوگی جسمیں ادارہ قرآن و عترت کے سیکریٹری فقھی زادہ، بین الاقوامی شعبے کے سربراہ محمود واعظی اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

 

بین الاقوامی شعبے نے گذشتہ ہفتے سے کام شروع کیا تھا اور آج اسکا آخری دن ہے جبکہ اختتامی تقریب میں کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

بعض عربی اور دیگر ممالک کے نمایندوں نے اس شعبے میں حصہ لیا تھا جنمیں عراق، بحرین، روس، پاکستان، تیونس، یمن اور آستانہ حسینی کے علاوہ امریکہ اور برطانیہ کی آل یاسین تنظیم شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ستائیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش " قرآن معنی زندگی" کے عنوان سے گذشتہ ہفتے کے آغاز سے منعقد کی گیی ہے جو اس ہفتے کے آخر تک جاری رہے گی۔/

3813324

نظرات بینندگان
captcha