ایکنا نیوز- اسپوٹنیک نیوز کے مطابق جرمن وزیرداخلہ نے نیوزی لینڈ واقعے کے حوالے سے جرمن اخبار
«بیلڈ» سے گفتگو میں کہا : جرمنی میں اکثر لوگ امن سے رہتے ہیں اور حتی بعض شدت پسند افراد بھی کچھ کرنے کے قابل نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ جرمنی میں مذہب اور عقیدے پر عمل کی مکمل آزادی موجود ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام یا مساجد کے خلاف کسی بھی اقدام کو طاقت کے ساتھ روکا جائے گا۔/