عراق میں داعش کا اہتم مفتی ہلاک

IQNA

عراق میں داعش کا اہتم مفتی ہلاک

7:28 - December 08, 2018
خبر کا کوڈ: 3505447
بین الاقوامی گروپ ــ صوبہ صلاح الدین میں آپریشن کمانڈر کے مطابق داعش کا اہم مفتی انجام کو پہنچایا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- موازین نیوز کے مطابق عراقی صوبہ صلاح الدین میں آپریشن کمانڈر عناد سعدون نے کہا ہے کہ حشد الشعبی فورسز کے تعاون سے حمرین اور شمالی تکریت کے علاقوں میں کارروائی کی گیی۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس دوران داعش کے معروف مفتی حمید جسام الفلو کی موجودگی کی اطلاع پر انکو کارروایی کے بعد انجام تک پہنچایا گیا ہے۔

 

سعدون کا کہنا تھا: الفلو نے سال ۲۰۱۴ میں فتوی دیا تھا کہ الجبوری قبیلہ واجب القتل ہے اور انکی عورتین داعش کے لیے مباح ہیں جبکہ تکریت میں بائیس افیسروں کو انکے حکم پر پھانسی دی گیی تھی۔/

3770277

 

نظرات بینندگان
captcha