یروشیلم پوسٹ؛ امریکن سنیٹر نے عراقی رضا کاروں پر حملے کا مطالبہ کردیا

IQNA

یروشیلم پوسٹ؛ امریکن سنیٹر نے عراقی رضا کاروں پر حملے کا مطالبہ کردیا

9:17 - March 19, 2018
خبر کا کوڈ: 3504344
بین الاقوامی گروپ: امریکن کانگرس کے شدت پسند رکن اسرائیلی اخبار میں لکھتا ہے کہ عراق کے نجباء رضاکار فورس پر پابندی ایران سے مقابلے کے لیے ضروری ہے

ایکنا نیوز- عراق کی مقاومتی تحریک نُجَباء کے مطابق امریکن سنیٹر ٹیڈڈ پو نے مطالبہ کیا ہے کہ عراقی رضا کار فورسز پر حملہ کرنا چاہیے اور ایران سے مقابلے کے لیے یہ کام ضروری ہے

 

صھیونی اخبار «یروشلیم پوسٹ» میں مذکورہ سنیٹر نے ٹرمپ کے ایران مخالف اقدامات پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے لکھا ہے: ایران سے مقابلے کے لیے ان تنظیموں پر فوکس کرنا ہوگا

 

ٹیڈڈپو عراقی رضا کار فورسز کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے لکھتا ہے: اس وقت حزب‌الله النُجَباء اور عصائب اهل‌الحق نے داعش سے آزاد شدہ علاقوں کے وسیع علاقوں پر قبضہ جمالیا ہے اور یہ تشویش ناک مسلہ ہے۔

 

مذکورہ  اسرائیل نواز سینیٹر لکھتا ہے: «حزب‌الله النُجَباء سال ۲۰۱۳ سے ایرانی معاونت سے قایم ہوئی ہے اور اسکی سربراہی

«اکرم الکعبی» کررہا ہے جو امریکہ کے مطابق دہشت گرد قرار دیا جاچکا ہے اور اسکی تصویر متعدد بار قاسم سلیمانی کے ہمراہ شایع ہوچکی ہے».

 

امریکن سنیٹر کے مطابق نجباء نے شام میں برراہ راست امریکہ کو چلینج کررکھا ہے اور ایران کے حامی اس تنظیم کو امریکی مفادات کے لیے بڑا خطرہ سمجھا جاتا ہے

 

شدت پسند سنیٹر نے ایران کے حامی رضا کار فورسز سے سختی سے نمٹنے کا مطالبہ کرتے ہویے لکھا ہے: نجباء پر پابندی ضروری ہے اور امریکہ کو ان تنظیموں پر حملہ کرکے ایران کو واضح پیغام دینا چاہیے۔/

3700888

نظرات بینندگان
captcha