الازھر کی جانب سے « شریعت کے نام پر قتل و غارت» ڈکومنٹری تیار

IQNA

الازھر کی جانب سے « شریعت کے نام پر قتل و غارت» ڈکومنٹری تیار

9:57 - March 17, 2018
خبر کا کوڈ: 3504334
بین الاقوامی گروپ: اسلامی مرکز الازھر سے وابستہ تنظیم کے تعاون سے « شریعت کے نام پر قتل و غارت» کے عنوان سے دستاویزی ویڈیو کلیپ تیار کی گیی ہے

ایکنا نیوز- صدای البلد نیوز کے مطابق چار منٹ کی ڈکومنٹری کلیپ «حركة الشّباب والقتل بدعوى تطبيق الشريعة(جوانوں کی تحریک اور شریعت کے نام پر قتل و غارت)» میں اسلام اور دہشت گردی میں رابطے کی نفی کرنے کی کوشش کی گیی ہے

 

اس دستاویزی کلیپ میں مذہب اور شریعت کے نام پر تشدد اور ظلم کو نادرست بیان کیا گیا ہے جس سے دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

 

ڈکومنٹری میں «حدود» کے نام پر قتل کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ اسلام میں حد کا مقصد فساد کا خاتمہ ہے نہ کہ فساد کرنا۔

 

الازھر مرکز سے وابستہ واچ تنظیم کی یہ پانچویں ڈکومنٹری کاوش ہے جس کا مقصد اسلام کو دہشت گردی سے پاک دکھانا ہے اور اس سے پہلے اسپینش،اردو اور جرمن زبانوں میں ایسی ڈکومنٹری تیار ہوچکی ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ اسلام میں «حد» بعض جرایم کے حوالے سے ایک خاص قانون کے تحت جاری کیا جاتا ہے۔/

3700363

نظرات بینندگان
captcha