مسلمان فٹبالر کا اسلام مخالف سیاست دان کو عمدہ جواب

IQNA

مسلمان فٹبالر کا اسلام مخالف سیاست دان کو عمدہ جواب

9:12 - March 12, 2018
خبر کا کوڈ: 3504314
بین الاقوامی گروپ: جرمنی کے معروف اسٹار فٹبالرمسعود اوزیل Mesut Özil) نے عمرہ حج کرنے پر اعتراض کرنے والے جرمن سیاست دان کو عمدہ جواب دے دیا

مسلمان فٹبالر کا اسلام مخالف سیاست دان کو عمدہ جواب

ایکنا نیوز-ترک اخبار روزنامه «ینی شفق» کے مطابق جرمن شدت پسند پارٹی کے رکن الیگزنڈرگائولنڈ Alexander Gauland)  نے اوزیل کے عمرہ حج پر جانے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 

مذکورہ سیاست دان نے کہا تھا کہ  (آلٹرنیٹو فار جرمن) پارٹی کے مطابق جرمنی اور اسلام میں کوئی تعلق نہیں اور ایسا سفر لمحہ فکریہ ہے۔

 

اوزیل نے  گائولنڈ کے اعتراض میں سوشل میڈیا پر جواب میں لکھا ہے: میرے مطابق (گائولنڈ) کے اس بیجا اعتراض پر جواب دینا ہی فضول ہے اور اس کا مطلب گاولنڈ کو اہمیت دینا ہوگا۔

 

 مسعود اوزیل نے  روزنامه «تاگسشپیل» سے بھی گفتگو میں کہا تھا کہ وہ میدان میں اترنے سے پہلے قرآنی آیات کی تلاوت کرتے ہیں۔/

3698791

نظرات بینندگان
captcha