طلبا کا حفظ قرآن مقابلہ قطر میں اختتام پذیر

IQNA

طلبا کا حفظ قرآن مقابلہ قطر میں اختتام پذیر

9:10 - March 12, 2018
خبر کا کوڈ: 3504313
بین الاقوامی گروپ: وزارت اوقاف کے تعاون سے منعقدہ طلبا حفظ مقابلوں کو ملک کے بہترین قرآنی مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے

طلبا کا حفظ قرآن مقابلہ قطر میں اختتام پذیر

ایکنا نیوز- قطر کے اخبارروزنامه «العرب» کے مطابق ستاونویں طلبا حفظ مقابلوں میں مختلف اسکولوں اور تعلیمی مراکز کے

۳۲۱۶۰ طلبا و طالبات شریک تھیں۔

 

قطر کے قرآنی مقابلوں کے اس اہم پروگرام میں ۳۹۱ پرایمری اور مڈل اسکول اسکولوں کے دس ہزار طلبا کو کامیا ب قرار دیا گیا اور ان کے بہترین طلبا کو قیمتی انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔

 

وزارت اوقاف سے وابستہ شبعہ تبلیغ و اطلاعات کے ڈایریکٹرمال‌الله بن عبدالرحمن جابر نے کامیاب طلبا کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اس میدان میں مزید کامیابیوں کے لیے کوشش جاری رکھنی چاہیے۔

انکا کہنا تھا:  مذکورہ مقابلے ہرسال منعقد ہوتے ہیں مگر اس سال شرکاء کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ قطر کی تین ملین آباد میں گذشتہ سال اٹھائیس ہزار طلبا ان مقابلوں میں شریک ہوئے تھے۔/

3698926

نظرات بینندگان
captcha